Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے راج بھو ن سرینگر میں او بی سی کے وفد سے ملاقات کی

by Indian Times
23/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگرانفو/22فروری/
لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے راج بھون سرینگر میں دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) کے وفد سے ملاقات کی ۔ کمیونٹی کے ارکان نے جموں و کشمیر کی پنچائتوں اور شہری لوکل باڈیز ( یو ایل بیز ) میں تحفظات کیلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں او بی سی کو انصاف فراہم کیا گیا ہے ۔ ہم ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح ایک بیک ورڈ ویلفئیر محکمہ قائم کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ ایکٹ کو مکمل طور پر لاگو کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قواعد وضع کئے جا رہے ہیں اور جلد شائع کئے جائیں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے او بی سی کو بااختیار بنانے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں کشمیر سماج میں ایک تبدیلی دیکھ رہا ہے اور یہ سماج کے محروم طبقات کیلئے ایک نئی شروعات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں تیز رفتار ترقی ، بہتر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات نے مقامی معیشت کو فروغ دیا ہے اور جموں کشمیر میں امن اور ہم آہنگی قائم کی ہے ۔ جموں کشمیر دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) ویلفئیر ایسوسی ایشن کے چئیر مین مسٹر محمد اقبال آہنگر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، وزیر داخلہ جناب امیت شاہ اور عزت مآب لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا کا او بی سی کمیونٹی کی معاشی اور سماجی و سیاسی ترقی کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں گذشتہ چار برس صحیح معنوں میں ” 4 سال بے مثال “ رہے ہیں ۔ جے اینڈ کے او بی سی ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیع شمع نے جموں و کشمیر میں او بی سی کمیونٹی کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت ہند اور یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ایڈووکیٹ شبیر احمد نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہماری دہائیوں پرانی تکالیف کو کم کیا ہے اور کمیونٹی کو انصاف فراہم کیا ہے ۔ بات چیت کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے او بی سی کے 150 سے زیادہ نمائندے موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پڑوسی ملک کے اشارے پر احتجاجی اور ہڑتالی کلینڈر جاری کرنے کے دن بیت گئے /لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں صوبہ کشمیر سے پہاڑی کمیونٹی کے 160 رُکنی وفد سے بات چیت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں صوبہ کشمیر سے پہاڑی کمیونٹی کے 160 رُکنی وفد سے بات چیت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں صوبہ کشمیر سے پہاڑی کمیونٹی کے 160 رُکنی وفد سے بات چیت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS