Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں صوبہ کشمیر سے پہاڑی کمیونٹی کے 160 رُکنی وفد سے بات چیت کی

by Indian Times
23/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو……..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون سری نگر میں صوبہ کشمیر سے پہاڑی کمیونٹی کے 160 رُکنی وفد سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میںحکومت قبائلی کمیونٹیوں کو بااِختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ یہ جموںوکشمیر یوٹی کی قبائلی آبادی کے لئے ترقی، خوشحالی، استحکام اور اُمید کا ایک نیا دور ہے۔“ صوبہ کشمیرکے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی ممبران نے جموں و کشمیر میں پہاڑیوں، پڈاری، کولی اور گڈا برہمن کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔سابق آئی جی پی ایس راجا اعجاز علی نے کہا،”یہ جموں و کشمیر کی پہاڑی آبادی کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ پہاڑی کمیونٹی کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنا وزیر اعظم نریندر مودی جی کے سب کا ساتھ، سب کا وِکاس کے ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔ پہاڑیوں کو کئی دہائیوں تک نظر انداز کیا گیا لیکن اَب اگلے 10 برسوں میں ہم اَپنی زندگی میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے۔“عبدالمجید زنددل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں پہاڑیوں کو 70 برس سے زیادہ کی جدوجہد کے بعد حقیقی معنوں میں آزادی ملی ہے۔اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد خان نے کہا کہ ہماری آواز کو کئی دہائیوں تک دبایا گیا تھا لیکن لیفٹیننٹ گورنر کی مخلصانہ کوششوں کی وجہ سے ہمیں مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔دورانِ بات چیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز پہاڑی رہنما، کمیونٹی کے عمائدین اور کمیونٹی کے نوجوان موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے راج بھو ن سرینگر میں او بی سی کے وفد سے ملاقات کی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے زیون میں ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے زیون میں ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے زیون میں ٹرانزٹ اَقامتی سہولیات کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS