Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

فلاحی سکیموں کے تیز اور شفاف عمل آوری کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
01/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو………..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سول سیکرٹریٹ میں” ایل جی ملاقات۔لائیو پبلک گریوینس ہیرنگ پروگرام“ کے دوران لوگوں سے بات چیت کی اور اُن کی شکایات سنیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات اور متعلقہ اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور سینئر اَفسروںسے عوامی رَسائی پروگراموں پر کی گئی کاررِوائی کی رِپورٹ طلب کی۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی رَسائی پروگراموں کا جائزہ لیں اور شکایات کے مو¿ثر اَزالے کے لئے اِصلاحی اَقدامات کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ”تمام اَقدامات کو عام بھلائی کی خدمت کرنی چاہیے اور فیصلوں کو بلا خوف و خطر نافذ کیا جانا چاہیے۔“اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ وقف اَقدامات کریں اور فزیکل اور سوشل کیپٹل دونوں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی خدمات کی فراہمی کے طریقہ¿ کار کو بہتر بنانے، عوامی شکایات کے فوری حل، شہریوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے فلاحی سکیموں کے تیز اور شفاف عمل آوری کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا اَزالہ کرتے ہوئے بالخصوص دُور دراز علاقوں میں واقع سکولوں میں اَساتذہ کو معقول بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر میں ” کوئی سنگل ٹیچر سکول نہیں “ کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔انہوں نے پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، ایل ٹی نیٹ ورک اور ڈھیلے لٹکتی بجلی کی تاروں کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ بورویل اور ہینڈ پمپ کے مو¿ثر کام کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنرں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں تک بجلی کے بنیادی ڈھانچے کا تعلق ہے وہاں ضروری مداخلت کی ضرورت ہے اُنہیں رِی ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم ( آر ڈی ایس ایس )کے تحت شامل کیا جائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے بارہمولہ کے علاقے اوڑی سے تعلق رکھنے والے محمد اِقبال کی جانب سے ہائیر سیکنڈری سکول پہلو پورہ کے قریب گرلز ہوسٹل کی تعمیر سے متعلق شکایت پرچیئر کو بتایا کہ بقیہ تعمیراتی کام جلد مکمل کیاجائے گا اورہوسٹل کو ایک ماہ کے اندرفعال کیا جائے گا۔جموں سے تعلق رکھنے والے سہیل خان نامی ایک شکایت کنندہ نے بس سٹینڈ جموں میں ٹکٹ کاو¿نٹر اور دیگر سہولیات کے کام کاج کے معاملے پر اِنتظامیہ کی توجہ مبذول کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے صوبائی کمشنر، جے ایم سی کمشنر، جے ڈی اے، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بس سٹینڈ جموں اور ملٹی ٹائر پارکنگ سہولیات کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور لوگوں کے لئے دستیاب ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اَقدامات کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سمب روڈ کی خستہ حالی کے بارے میں تھلورہ منڈی سانبہ کے رہائشی جشن سمبیال کی شکایت پر متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنراور اَفسروں کو جلد اَز جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ضع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے چیئر کو بتایا کہ مذکورہ سڑک پر کام رواں برس اپریل کے آخیرتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔سیکرٹری پبلک گریوینس ڈاکٹر سیّد سحرش اصغرنے” ایل جی ملاقات“پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔ بات چیت کے دوران چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا، اِنتظامی سیکرٹریز؛ صوبائی کمشنران ،ضلع ترقیاتی کمشنروں، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک میں گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے جو کچھ بھی کیاوہ اگلے 25 سالوں کی بنیاد ہے وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

نوجوانوں کی طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نوجوانوں کی طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

نوجوانوں کی طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS