Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف الیکٹورل آفیسر نے بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا الیکشن ۔2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
02/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ….انفو ……………….چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموںوکشمیر پانڈورانگ کے پولے نے بارہمولہ کا دورہ کیا اوریہاں ڈاک بنگلو میں 1۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ میں لوک سبھا اِنتخابات 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اَفسروں کی ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی تاکہ مذکورہ اِنتخابات کا شفاف ، آزاد انہ اور منصفانہ اِنعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا،ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ آیوشی سوڈان،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شکیل الرحمان، ایس ایس پی بارہمولہ، ایس ایس پی کپواڑہ، ایس ایس پی بانڈی پورہ، ایس پیز، ڈپٹی الیکشن اَفسران، تمام اسمبلی حلقوں کے اسسٹنٹ ریٹرننگ اَفسران (اے آر اوز)، تینوں اَضلاع کے اِنتخابی اَفسران اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔یہاں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ 1۔بارہمولہ پارلیمانی حلقہ بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اَضلاع کے تمام اسمبلی حلقوں اور ضلع بڈگام کے دو اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے۔دورانِ میٹنگ چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموںوکشمیرکو متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن اَفسران (ڈی اِی اوز) کی جانب سے پارلیمانی حلقہ 1 ۔بارہمولہ میں اِنتخابی عمل کو احسن طریقے سے اَنجام دینے کے لئے اِنتظامیہ کی جانب سے کئے گئے مختلف انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں دیگر پہلوو¿ں کے علاوہ رائے دہندگان کی فہرست کے عمل پر باریک بینی سے عمل درآمد، لاجسٹک ضروریات کا جائزہ، اَفرادی قوت کے اِنتظام کا منصوبہ، رسک مینجمنٹ پلان، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی ٹرانسپورٹیشن، پولنگ عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں، میدانی اور سرحدی علاقوں میں مضبوط حفاظتی اِنتظامات پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں مناسب ہیومن ریسورسز مختص کرنے، بوتھ سطح پر سویپ پلان پر عمل درآمد، ایک جامع میٹریل مینجمنٹ پلان کی تشکیل، مو¿ثر اور محفوظ روٹ میپنگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ اَفسران (اے آر اوز) ، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن اَفسران ( اے اِی آر اوز )اور نامزد نوڈل افسران کے لئے تیار کردہ ایک وسیع تربیتی پروگرام کی تیاری پر بھی غوروخوض کیا گیا تاکہ اِنتخابات کے لئے وسیع تیاری کو یقینی بنایا جاسکے۔سی اِی او نے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے ڈی اِی اوز، اے آر اوز، اے اِی آر اوز اور اِنتخابات کے اِنعقاد میں شامل تمام شراکت داروںکو ہدایت دی کہ وہ سازگار ماحول پیدا کریں اوراِس بات کو یقینی بنائیں کہ اِنتخابی عمل میں کمیونٹی کی وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی اور سہولیت فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابی عمل کے مختلف پہلوو¿ں کی نگرانی کے لئے اپنے متعلقہ اضلاع میں مضبوط کنٹرول روم قائم کریں جن میں ای وی ایم لے جانے والی گاڑیوںکی ٹریکنگ، پولنگ سٹیشنوں سے رابطے ، پرنٹ اور سوشل میڈیا کی نگرانی کرنا اور اِنتخابات کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں رابطے کے نقطہ کے طور پر کام کرنا شامل ہے۔پانڈورانگ کے پولے نے اِنتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ بوتھ سطح پر بی ایل اوز، کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سرکاری ملازمین، یوتھ آئیکنز، انفلوئنسرز اور کھیلوں کی تقریبات ، ریلیوں ، مقابلوں ، گھر گھر مہم وغیرہ کے اِنعقاد سے وسیع پیمانے پر بیداری مہموں پر عمل درآمد کریں۔دریں اثنا، سی ای او نے پولنگ عملے اور الیکشن کے دِن انتخابی ڈیوٹی کے لئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے لئے مناسب کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی ضمانت دینے کی اہمیت پر زور دیا اورمقرر کردہ ویلفیئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابات کے دوران اَپنے فرائض اَنجام دہی دوران ان کے آرام اور فلاح و بہبود کے لئے اَپنے مخصوص کیمپنگ علاقوں میں صاف واش روموں ، پینے کے پانی ، ابتدائی طبی اِمداد اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔بعد میں سی ای او نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا اور دیگر افسران کے ہمراہ ان گوداموں کا دورہ کیا جہاں لوک سبھا اِنتخابات کے اِنعقاد کے لئے ای وی ایم محفوظ طریقے سے رکھا گیا ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے آرٹیکل 370 کے خاتمے پر پروفیسر ہری اوم کی کتاب جاری کی

Next Post

اب کی بار 400پار، وزیر اعظم نریندر مودی کا انتخابی نعرہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

اب کی بار 400پار، وزیر اعظم نریندر مودی کا انتخابی نعرہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS