Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ اَقدام کو فروغ دینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

by Indian Times
07/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندربل….انفو……..ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے ضلع میں ’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ (او ڈِی او پی) منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ولو وکر کے فروغ اور ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی جسے ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ہب کے حصے کے طور پر او ڈی او پی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ابتداً ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ اینڈ ایچ نے ولو ویکر کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جاری کوششوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔ اس میں برانڈنگ، مارکیٹ کو فروغ دینے، کاریگروں کی مہارت میں اِضافہ اور وِلوکاشت کے لئے وقف قابل کاشت علاقے کی توسیع جیسے اَقدامات شامل تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ (او ڈِی او پی) اَقدام کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ولو وکر کے کام میں شامل تمام اَفراد کی مجموعی سماجی و اِقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔میٹنگ میں مائیکرو اینڈ سمال اَنٹرپرائزز کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس اِی،سی ڈِی پی) کے تحت ضلع میں کامن فیسلٹی سینٹر کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاجو ایک مرکزی معاونت والی سکیم ہے جس کا مقصد مقامی صنعتوں کے مطالبات کو پورا کرنا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے پیش رفت کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ولو ویکر کاریگروں کی مدد کے لئے دستیاب خدمات اور سکیموں کی تفصیلات فراہم کریں۔مزید برآں، قابل کاشت رقبے کی توسیع کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیداواری چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے 100 کنال اَراضی کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کاشت کے مواقع کو مزید تلاش کرنے کے لئے اے ایچ اینڈ ایچ ، کے وِی کے گاندربل اور محکمہ ریونیو کے مشترکہ کے مشترکہ دوروں پر زور دیا اور نشاندہی کی گئی زمین پر ولو کی کاشت کے لئے درکار فزیبلٹی اور ضروری اَقدامات کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ کے لئے ہدایت دی گئی ۔میٹنگ میں مختلف متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی جس میں ضلع کے اندر معاشی ترقی اور بااِختیاربنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں اے سی آر گاندربل، چیف پلاننگ آفیسر، جنرل منیجر ڈی آئی سی، اے ڈی ایچ اینڈ ایچ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، ڈسٹرکٹ آفیسر جے کے اِی ڈِی آئی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات، سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشیاں

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ایس آر او43 کے تحت اہل اُمید واروں کو تقرری نامے سونپے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ایس آر او43 کے تحت اہل اُمید واروں کو تقرری نامے سونپے

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ایس آر او43 کے تحت اہل اُمید واروں کو تقرری نامے سونپے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS