Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Top Stories

پامپور سے تعلق رکھنے والے متعدد کونسلروں کی اپنی پارٹی میں شمولیت

سید الطاف بخاری نے استقبال کیا، کہا اپنی پارٹی جموں کشمیر میں استحصالی سیاست کا خاتمہ کرے گی

by Indian Times
07/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//میونسپل کمیٹی پامپورہ سے تعلق رکھنے والے متعدد کونسلرز آج اپنی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان سبھی اشخاص نے سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر منعقدہ تقریب میں پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں پارٹی میں باضابطہ طور شامل ہوجانے کا اعلان کیا۔ اس موقعے پر سید الطاف بخاری نے اُن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں کے سیاسی استحصال، جو یہاں دہائیوں سے جاری ہے، کا توڑ صرف اور صرف اپنی پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے جموں کشمیر کے عوام کو استحصالی سیاست نجات دلانے کا تہہ کررکھا ہے۔ سید الطاف بخاری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں سےمخاطب ہوکر کہا کہ اپنی پارٹی میں اُنہیں عوام کی خدمت کرنے کا بھر پور موقعہ فراہم ہوگا اور اس مشن میں پارٹی کی قیادت ہمیشہ اُن کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوگی۔

اس موقعے پر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، سابق رکن اسمبلی بٹہ مالو اور ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، سٹیٹ سیکرٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، ڈی ڈی سی سرینگر کے چیئر مین آفتاب ملک، ایس ٹی ونگ کے جنرل سیکرٹری خالد بڑھانہ، فیاض شاہ، عبد الحمید بخشی اور دیگر کئی لوگ موجود تھے۔ جن اشخاص نے آج پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اُن میں عرفات خان، محمد شفیع، سائمہ جان اور اسداللہ ڈار شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

غلام حسن میر نے گلمرگ میں سیاحتی شعبے سے منسلک تاجروں اور مزدور پیشہ لوگوں کے مسائل کا جائزہ لیا

Next Post

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد ایئر ایمبولینس سے دہلی روانہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد ایئر ایمبولینس سے دہلی روانہ

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد ایئر ایمبولینس سے دہلی روانہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS