Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سری نگر میں فارمولا کار رن کا انعقاد کیا جائے گا :صوبائی کمشنر کشمیر نے انتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
16/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…………….سری نگر میں للت گھاٹ سے نہرو پارک تک چلنے والی فارمولا فور کار کا پہلا شاندار مظاہرہ اتوار کو منعقد کیا جائے گا جس میں معروف فارمولا ڈرائیور شائقین کو محظوظ کریں گے۔یہ بلیوارڈ روڈ پر دیکھنے کے لئے ایک سنسنی خیز شو ہوگا جبکہ ڈرائیور صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک 1.7 کلومیٹر کے فاصلے پر ریس اور سٹنٹ میں مشغول ہوں گے۔اِس سلسلے میںصوبائی کمشنرکشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ اِس تقریب کے کامیاب اِنعقاد کے اِنتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اَپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ نوجوانوں کے لئے ایک بڑی کشش کا باعث بنے گا اور ان میں فارمولا فور کھیل کے لئے جذبہ پیدا کرے گا۔اُنہوں نے سری نگر میں فارمولا فور کار ریس کی میزبانی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موقعہ کشمیر کے کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لئے آپشنز کا راستہ کھول دے گا اور وادی ¿کے شائقین کے لئے کیریئر کے ایک نئے آپشن کا آغاز ہوگا۔صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ یہ ”ایڈرینالائن رَشنگ“کار ریس لوگوں کے لئے بہت دِلچسپ اور دِلفریب ہو گی اور اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے شوز کشمیر کی ایڈونچر ٹورازم کو بھی فائدہ پہنچائیں گے۔اُنہوں نے اِنتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ سڑک کی سطح کو یقینی بنائیں اور گڑھوں کو بلیک ٹاپ کرنے کو یقینی بنایا جائے ۔اُنہوں نے ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے راستے کے دونوں سروں پر سرخ بیریکیڈز سمیت سی ٹائپ 2-ٹیئر بیریکیڈز کی تنصیب کی ہدایت دی۔ اِس کے علاوہ دو اہم نگہداشت ایمبولینسوں اور آگ بجھانے والے آلات کے ساتھ ایک میڈیکل ٹیم کی تعیناتی کی بھی ہدایت دی۔مزید برآں،صوبائی کمشنرنے ایونٹ کے لئے مناسب حفاظتی انتظامات اور ڈرون کی اجازت سمیت ایونٹ مینجمنٹ کے لئے دیگر ضروریات کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں وائس چانسلر ایل سی ایم اے کے وائس چانسلر، ڈائریکٹر سیاحت ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی، پی ڈبلیو ڈی، محکمہ صحت، ٹریفک، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی کے افسران اور ریسنگ پروموشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے محکمہ مکانات و شہری ترقی کے اہم ترقیاتی منصوبوں کا لیاجائزہ

Next Post

ڈی ایم کے اور کانگریس دونوں خواتین کے نام پر سیاست کرتی رہی ہیں: وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

ڈی ایم کے اور کانگریس دونوں خواتین کے نام پر سیاست کرتی رہی ہیں: وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS