Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کشمیر کے مشہور باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

by Indian Times
24/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/23مارچ/ سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ ہفتے کے روز سیلانیوں اور مقامی لوگوں کے لئے کھو دیا گیا۔یو این آئی کے ایک نمائندے نے بتایا کہ پہلے ہی دن مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد باغ کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے باغ میں موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ باغ میں ہر سو مختلف قسموں کے پھول سیاحوں کی آمد کے منتظر ہیں۔اس موقع پر باغ کے انچارج آصف یتو نے بتایا: ‘باغ میں موجود سیاحوں کے چہرے مسکراہٹ سے کھلے ہوئے ہیں اور آج یہاں ملکی و غیر ملکی سیاح اس کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ اس باغ کا تجربہ سیاحوں کے دل و دماغ پر تا دیر چھایا رہے گا۔ایک غیر مقامی سیاح نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘یہاں پہنچ کر سکون مل گیا ایسا لگا جیسے ہم سیدھے جنت میں داخل ہوئے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ یہاں کا نظارہ قابل دید ہے اور بے شمار قسموں کے پھول دیکھنے کو مل رہے ہیں۔متعلقہ حکام کے مطابق اس سال باغ میں73 قسموں کے 17 لاکھ پھول کھلے ہیں جن میں 5 نئی قسمیں شامل ہیں۔۔قابل ذکر ہے کہ اندرا گاندھی میموریل ٹلپ گارڈن کے نام سے موسوم اس باغ کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے قوم کے نام وقف کیا تھا۔اس باغ گل لالہ کے قیام کا بنیادی مقصد وادی میں شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینا تھا۔

 

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایس ڈی جی بی ایس ایف وائی بی کھورانیہ کا پانچ روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر

Next Post

شہید دیوس: منوج سنہا کا شہیدوں کو خراج عقیدت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے میں انقلاب لانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ

شہید دیوس: منوج سنہا کا شہیدوں کو خراج عقیدت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS