Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

حضرت علی (رض) کا یوم شہادت وادی بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منا یا گیا

by Indian Times
02/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/1اپریل/ وادی کے اطراف وا کناف میں حضرت علی (رض) کے یوم شہادت پر روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی۔درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر زائرین موئے مقدس (ص)کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں پیر کے روز حضرت علی (رض) کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور اس حوالے سے درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔جھیل ڈل کے کناروں پر واقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس (ص ) کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔دریں اثنا حضرت علی (رض ) کے یوم شہادت کی مناسبت سے شیعہ آبادی والے علاقوں میں بھی رات بھر شب خوانی کا اہتمام ہوا۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر، بارہ مولہ ، بانڈی پورہ ، بڈگام ، پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں چھوٹی بڑی مجالسوں اور جلوسوں کا انعقاد ہوا جہاں قرآن خوانی،نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کے علاوہ شبیہ تابوت کے جلوس برآمد ہوئے۔سری نگر میں عزاداروں کی ایک عظیم الشان مجلس منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علماءنے حضرت علی (رض) کے فضائل، اوصاف ، کمالات اور دین کے تئیں ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔حضرت علی (رض)کی شہادت کی مناسبت سے وادی کے مساجدوں،امام بارگاہوں،درگاہوں میں عزاداری کی مجلسیں منعقد ہوئیں جن میں عقیدتمندوں نے شرکت کرکے حضرت علی(رض) کو خراج عقیدت پیش کیا۔سری نگر،بڈگام ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے کچھ علاقوں میں عزدارای کی عظیم الشان مجالس کا انعقاد ہواجن میں زاکرین اور علمائے کرام نے حضرت علی (رض) کی سیرت طیبہ کے چند روشن گوشوں کو اجاگرکیا۔تاریخی امام بارہ بڈگام کے علاوہ بمنہ،جڈی بل،میرگنڈ پٹن،گنڈ حسی بٹ اور نوگام سوناواری میں جلوس عزا بھی برآمد ہوئے جن میں شامل عزاداروں نے نوحہ خوانی،مرثیہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت رتن ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو وزیر اعظم مودی کا زبردست خراج عقیدت پیش

Next Post

ضلع ڈوڈہ کے تمام پولنگ بوتھوں میں ایم اے ایم ایف کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ڈوڈہ کے تمام پولنگ بوتھوں میں ایم اے ایم ایف کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

ضلع ڈوڈہ کے تمام پولنگ بوتھوں میں ایم اے ایم ایف کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS