سرینگر۔۔۔۔ یکم اپریل۔۔۔۔ سی این آئی۔۔۔۔ جودھپور میں عوام پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنائیں اور ہندوستان تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کو خوشحال بنانے کا کام کیا ہے۔ اس لیے وہ ”مودی کی گارنٹی “کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے وہ تمام وعدے پورے کیے ہیں جو ہم نے بی جے پی کی بنیاد کے بعد کیے تھے۔ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے کشمیر میں دفعہ 370 لگا کر غلطی لیکن ہم نے اس غلطی کو ٹھیک کر دیا اب ہمارا دعویٰ ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو بھارت میں ضم کیا جائے گا ۔ جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی ست لیکر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر تک وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر کسی الجھن کے کچھ سخت فیصلے لیے جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک میں امن و سکون کو بھی برقرار رکھا گیا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ لوگ طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں دو آئین،دو وزیر اعظم اور دو قومی نشانات نہیں ہو سکتے جس کو ختم کرکے ملک کا ہر شہری خواہ وہ غریب ہو یا امیر، خوش ہے کہ وزیر اعظم نے ان کی خواہش پوری کی اور کشمیر کو اپنا بنا لیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو اب جمہوریت کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ ان کی دادی اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ایمرجنسی کے دوران لاکھوں لوگوں کو جیلوں میں ڈالا اور سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی۔سی این آئی کے مطابق دہلی کے رام لیلا میدان میں ان کی ”لوک تنتر بچاو¿“ (جمہوریت بچاو¿) ریلی پر ہندوستانی بلاک پارٹیوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ جتنی بھی پارٹیاں اکٹھا کریں، انتخابات کے بعد وزیر اعظم کے طور پر صرف مودی ہی آئیں گے۔امیت شاہ نے جودھ پور میں اپنی انتخابی ریلی میں زور دے کر کہا کہ جو بدعنوانی کرے گا وہ سلاخوں کے پیچھے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی تشکیل کے بعد صرف دو لوک سبھا سیٹیں جیتیں تو اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس کا مذاق اڑایا تھا۔ لیکن اب، بی جے پی کی ملک کی 16 ریاستوں میں حکومتیں ہیں اور 400 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آئی، ہندوستانی ثقافت کو زبردست فروغ ملا اور یہ دنیا بھر میں مقبول ہوا۔ انہوں نے کہا بابر کے زمانے سے لے کر اب تک لاکھوں لوگوں نے ایودھیا میں رام جنم بھومی کے لیے قربانیاں دی ہیں، کانگریس کوئی حل نکالنے کے بجائے اس معاملے کو کھینچتی رہی۔ ایک دن عدالت کا فیصلہ آیا اور مودی جی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا۔ امیت شاہ نے مزید کہا اگرچہ کچھ لوگ کہتے تھے کہ اگر دفعہ 370 اور رام جنم بھومی کے مسائل کو چھو لیا جائے تو فسادات پھوٹ پڑیں گے، لیکن اس طرح کا کچھ نہیں ہوا۔ اسی طرح، ہم نے کاشی وشوناتھ کوریڈور، کیداردھام، بدری ناتھ، سومناتھ مندر کی سونے کی چڑھائی اور پاوا گڑھ مندر کا میک اوور مکمل کر لیا ہے۔ بی جے پی لیڈر اور ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر کسی الجھن کے، مضبوطی کے ساتھ سخت فیصلے لیے اور ساتھ ہی ساتھ امن و امان کو برقرار رکھا۔ مندر کے احاطے میں اپنے خطاب میں شاہ نے کہا کہ یہ اتفاق ہے کہ ہنومان جینتی کے ساتھ ساتھ آج بی جے پی کا یوم تاسیس بھی ہے۔ (سابق وزیر اعظم) اٹل جی اور اڈوانی جی نے اصولوں کی بنیاد پر 6 اپریل 1980 کو بی جے پی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ طویل عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان میں دو آئین، دو وزیر اعظم اور دو قومی نشانات نہیں ہو سکتے۔ ”جب نریندر مودی کو مکمل اکثریت حاصل ہوئی تو انہوں نے خاموشی سے قلم کی ضرب سے آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کر دیا (جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے) اس ملک کا ہر شہری خواہ وہ غریب ہو یا امیر، خوش تھا کہ وزیر اعظم مودی نے ان کی خواہش پوری کی اور کشمیر کو اپنا بنا لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نریندر مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنانے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی اگلی مدت کے دوران ہندوستان تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔






