Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

 کپواڑہ کے مختلف تعلیمی کلسٹروں میں سویپ کے تحت ووٹر بیداری پروگرام کا اِنعقاد

by Indian Times
04/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپواڑہ…..انفو…………ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی اِی او) کپواڑہ آیوشی سوڈان کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تعلیمی کلسٹروں میں سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) مہم کے تحت بڑے پیمانے پر ووٹرز بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔اِن پروگراموں کا مقصد ووٹنگ سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور آنے والے لوک سبھا اِنتخابات سے قبل شہریوںبالخصوص پہلی بار رائے دہندگان میں اِنتخابی خواندگی، تعلیم اور بیداری کو فروغ دینا تھا۔نوڈل آفیسر سویپ اورسی اِی او کپواڑہ کے زیر اہتمام ووٹرز بیداری پروگرام گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ہریل، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول درگمولہ ، گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ترہگام اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ناچیان کرناہ میں منعقد کئے گئے۔تقریبات میں مختلف سکولوں کے پرنسپلوں، زیڈ ای اوز، اَساتذہ اور طلبا¿ ، عام لوگوں، پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں، کمیونٹی رہنماﺅں، مقامی فنکاروں اور دیگر ٹارگٹ گروپوں نے شرکت کی۔متعلقہ کلسٹر ہیڈز، زیڈ ای اوز اور ریسورس پرسنوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو بااِختیار بنانے میں اِنتخابی خواندگی کی اہمیت پر زور دیا اور ہر ایک بالخصوص پہلی بار ووٹ دینے والوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ اِنتخابات میں ذمہ داری کے ساتھ اَپنا حق رائے دہی کا اِستعمال کریں۔طلبا¿ کی جانب سے ووٹنگ پر موٹیویشنل سکٹس پیش کی گئیں جنہوں نے ووٹنگ کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ کوئز مقابلوں، ٹارگٹ گروپوں کو آگاہ کرنے اور بیداری کے لئے ڈیزائن کئے گئے اِستفساری سیشنوں نے نوجوان ووٹروں کو جمہوری عمل میں فعال طور پر حصہ لینے کی ترغیب دی۔سویپ کے تحت ووٹر عہد کی تقریب منعقد کی گئی جہاں شرکا¿ نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات میں جوش و خروش سے ووٹ ڈالنے کا عہد کیا۔اِس موقعہ پر کامیابی حاصل کرنے والے طلبا¿ کو توصیفی اَسناد سے بھی نوازا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شہید کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا/لیفٹنٹ گورنر

Next Post

کٹھوعہ شوٹ آوٹ: قوم دیپک کمار کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی/پولیس سربراہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کٹھوعہ شوٹ آوٹ: قوم دیپک کمار کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی/پولیس سربراہ

کٹھوعہ شوٹ آوٹ: قوم دیپک کمار کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی/پولیس سربراہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS