Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ نے پولنگ سٹیشنوں کی تیاریوں اور رَسائی کا جائزہ لیا

by Indian Times
05/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپواڑہ….انفو………..ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کپواڑہ آیوشی سوڈان کی صدارت میں ڈی سی آفس کمپلیکس کے منی میٹنگ ہال میں ضلع میں آنے والے لوک سبھا اِنتخابات کے لئے پولنگ سٹیشنوں کی تیاریوں کی پیش فت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے نوڈل آفیسر ویلفیئر، اے سی ڈی کپواڑہ اور بی ڈی اوز سے پولنگ سٹیشنوں پر کئے جانے والے اِنتظامات، ان کی رسائی اور اے ایم ایف کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پرڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے نوڈل آفیسر پولنگ سٹیشنزاور بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ پولنگ سٹیشنوں کی چیکنگ کریں تاکہ تمام 607 نامزد پولنگ سٹیشنوں پر بجلی، پانی کی فراہمی، ریمپ اور فعال بیت الخلاءکی سہولیات سمیت تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے اور پولنگ عملے اور سیکورٹی اہلکاروں کے لئے پولنگ کے دِن تمام فلاحی اَقدامات کئے جائیں۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ پولنگ کے دِن آنگن واڑی کارکناں اور آشا کارکن خواتین رائے دہندگان کی قطار کے انتظام کا خیال رکھیں گے۔اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اے ایم ایف پر توجہ دیں اور بیمار ووٹروں، پی ڈبلیو ڈی ووٹروں، بزرگوں اور خواتین کے لئے اضافی کرسیوں اور سایہ کی سہولیات کا اِنتظام کریں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے ہر اسمبلی حلقہ میں چند ماڈل پولنگ سٹیشنوں کو ماڈل پولنگ سٹیشن کے طور پر شناخت کریں اور کچھ اِختراعی سرگرمیاں، خوبصورتی، مقامی روایتی نمونوں کی نمائش کریں تاکہ یہ پولنگ سٹیشن پولنگ کے دِن ایک جشن کا منظر پیش کریں اور ضلع کو پذیرائی ملے۔میٹنگ میں سپیشل نوڈل آفیسر الیکشن سمیر جان ، نوڈل آفیسر ویلفیئر حکیم تنویر، اے سی ڈی کپواڑہ محمد مظفر،سی ایم او کپواڑہ ڈاکٹر رمضان، بی ڈی اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے میٹرنٹی ہسپتال سکمز کی کارکردگی کا لیاجائزہ

Next Post

وزیر اعظم نریندر مودی ، امت شاہ اوریوگی آدتیہ ناتھ جموں کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم نریندر مودی ، امت شاہ اوریوگی آدتیہ ناتھ جموں کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی ، امت شاہ اوریوگی آدتیہ ناتھ جموں کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS