سری نگرانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پنتھا چوک سری نگر میں شری اَمرناتھ جی شرائن بورڈ کے دفتر اور یاتری نواس کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس باوقار پروجیکٹ سائٹ کا معائینہ کیا اوراَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کاموں میں تیزی لائیں تاکہ مقرہ وقت سے پہلے منزلوں کو مکمل کیا جاسکے۔ اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری ،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔






