سری نگر………انفو…..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج 16 اپریل کو کشتی کے دل دہلا دینے والے حادثے میں اَپنی جانیں گنوانے والے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار کنبوںکے ساتھ اِظہارِ تعزیت کی اور اُنہیں ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے کہا،”جموںوکشمیریو ٹی اِنتظامیہ دُکھ کی اِس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔“






