Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

ایک بہتر مستقبل کےلئے اپنی پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں: غلام حسن میر کی عوام سے اپیل

by Indian Times
11/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/10 مئی / سابق کابینہ وزیر اور اپنی پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ وہ جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور ترقی کے اپنے ایجنڈے کو نافذ کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنزر ٹنگمرگ کے تکیہ بٹہ پورہ میں ایک پارٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں غلام حسن میر نے کہا، “اپنی پارٹی جموں و کشمیر میں عوام کے لئے ایک قابل اعتماد سیاسی متبادل کے طور پر ابھری ہے۔ ہمارا واحد ایجنڈا یہاں دائمی امن، پائیدار خوشحالی اور مساوی ترقی کو یقینی بنانا ہے، جس کے نتیجے میں جموں کشمیر کے عوام معاشی اور سیاسی لحاظ سے بااختیار بن سکیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پارٹی کو مضبوط کریں تاکہ وہ اپنے ایجنڈے کو زمین پر نافذ کر سکے۔ اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ان میں پارٹی کی یوتھ ونگ کے نائب صدر اور ڈی ڈی سی ٹنگمرگ ایڈوکیٹ تجمل اشفاق میر، ڈی ڈی سی کنزر شیخ نذیر احمد، صوبائی سیکرٹری آفتاب بیگ، ضلع نائب صدر اسد اللہ، زونل صدر عبدالمجید کھانڈے، بلاک صدر ٹنگمرگ عبدالرحمن لون (کاکا جی)، بلاک صدر نذیر احمد، سینئر لیڈر محمد شفیع میر، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم پیکج کے ملازمین کے لیے ٹرانزٹ رہائش کی پیشرفت کا جائزہ لیا

Next Post

جہاں تشدد تھا وہ امن کا گہوارہ،ترنگا شان سے لہرا رہا ہے/ وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
ملک کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے لوگ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلئے بڑی تعداد میں باہر آئیں/وزیر اعظم مودی

جہاں تشدد تھا وہ امن کا گہوارہ،ترنگا شان سے لہرا رہا ہے/ وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS