Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جہاں تشدد تھا وہ امن کا گہوارہ،ترنگا شان سے لہرا رہا ہے/ وزیر اعظم مودی

by Indian Times
11/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر//////////10مئی //////سی این آئی ////////وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جانتی ہے کہ وہ ترقی میں مودی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس لیے انہوں نے اس الیکشن میں ”جھوٹ کی فیکٹری“کھولی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو ترقی پر پہنچانے کیلئے کام کیا ہے اور اس کے نتائج ہمارے پاس ہے ۔ وزیر اعظم نے سوال کرتے ہوئے کہا ” ہمیں بتا جائے کہ کشمیر سے لیکر ملک کے آخری حصہ تک کہاں ترقی نہیں ہوئی ، جہاں تشدد تھا وہ امن کا گہوارہ بن گیا اور ترنگا شان سے لہرا رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مہاراشٹر کے نندوربار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کیلئے محروموں اور آدیواسیوں کی خدمت کرنا بالکل اپنے خاندان کی خدمت کرنے جیسا ہے۔انہوں نے کہا ”میرے لیے محروموں اور آدیواسیوں کی خدمت کرنا بالکل اپنے خاندان کی خدمت کرنے جیسا ہے۔ میرا تعلق کانگریس جیسے شاہی خاندان سے نہیں، میں ایک عاجزانہ پس منظر سے ہوں۔ میں غربت میں پلا بڑھا ہوں۔ میں پوری طرح سمجھ سکتا ہوں کہ تکلیفیں کیسی ہوتی ہیں۔ میں آپ کا درد سمجھ سکتا ہوں۔“انہوں نے کہا ”کانگریس جانتی ہے کہ وہ ترقی کے معاملے میں مودی کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور اس لیے اس نے اس الیکشن میں جھوٹ کا کارخانہ کھول دیا ہے۔ ریزرویشن کے معاملے میں کانگریس کی حالت ’چور مچائے شور‘ جیسی ہے۔ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن بابا صاحب امبیڈکر کے اصول کے خلاف ہے۔ یہ آئین بنانے والوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، یہ ایک ایسا گناہ ہے جس کی پیمائش نہیں کی جا سکتی۔ “ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسانوں کیلئے ترقیاتی کام بی جے پی نے ہمیشہ ترجیحات میں رکھا ہے ۔انہوں نے مزید کہا اب کانگریس کے سارے جھوٹ پوری طرح کھل چکے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دفعہ 370کی منسوخی کو پانچ سال ہو گئے آج دیکھو سیاحوں کا کتنا رش وہاں ہے اور کس طرح سے رات دیر گئے تک دکانیں کھلی ہوتی ہے اور سیاح گھوم رہے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمال صرف ہم نے کرکے دیکھا کہ جس جگہ تشدد عام تھا وہ امن کا گہوارہ بنایا گیا ۔ کانگریس حکومت میں کبھی بھی ملک کی ترقی نہیں ہوئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو ترقی پر پہنچانے کیلئے کام کیا ہے اور اس کے نتائج ہمارے پاس ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کسانوں کیلئے ترقیاتی کام ، طلباءکیلئے نیٹ اور لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں با ختیار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گئے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایک بہتر مستقبل کےلئے اپنی پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں: غلام حسن میر کی عوام سے اپیل

Next Post

ملک میں دہشت گردی کا مکمل صفایا کیا گیا / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ

ملک میں دہشت گردی کا مکمل صفایا کیا گیا / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS