Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ملک میں دہشت گردی کا مکمل صفایا کیا گیا / امیت شاہ

by Indian Times
11/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر….10مئی… سی این آئی …..ملک میں دہشت گردی کا مکمل صفایا اور دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ملک کو محفوظ بنایا گیا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک کی ہر ریاست اور ہر علاقہ میں ” کمل “ کا پھول شان سے کھلیں گا ۔ امیت شاہ نے کہا کہ میں کانگریس اور انڈیا کے اتحاد کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر ہندوستان کا ہے اور کوئی طاقت اسے چھین نہیں سکتی ہے ۔ انہوںنے لوگوں سے کہا کہ اگر وہ اگر لوگ فلاح و بہبود چاہتے ہیں تو وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ”ڈبل انجن والی حکومت “کو برسراقتدار لانے کی ضرورت ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جھارکھنڈ کے کھنٹی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب وزیر اعظم نریندر مودی کی ”بھارتیہ گارنٹی “ اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی ”چینی گارنٹی “کے درمیان ہے۔اس موقعہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا”بی جے پی حکومت نے 4فیصد مسلم کوٹہ ختم کر دیا ہے۔ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ ان تمامتحفظات کو واپس لے لے گی اور ایک بار پھر مسلم ریزرویشن لائے گی“۔ انہوں نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ اس معاملے کو ختم کرنے کیلئے کانگریس کو حکومت سے دور ررکھنا ضروری ہے ۔وزیر داخلہ امت شاہ نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر پر ’سوالیہ نشان‘اٹھانے پر کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ اس کا ایک ایک انچ ہندوستان کا ہے اور کوئی طاقت اسے چھین نہیں سکتی۔ .انہوں نے کہا ”میں کانگریس اور انڈیا کے اتحاد کو بتانا چاہتا ہوں کہ PoJK ہندوستان کا ہے اور کوئی طاقت اسے چھین نہیں سکتی“۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے لوگوں سے بی جے پی امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ مودی کی قیادت میں ریاست میں ”ڈبل انجن والی حکومت“برسراقتدار آئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ڈبل انجن والی حکومت لاتے ہیں تو مودی جی ایک بار پھر وزیر اعظم بنیں گے۔اس موقعہ پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عدہ کیا کہ ان کی پارٹی بابرکت جگہوں کے فروغ اور تحفظ کو ترجیح دے گی۔ امیت شاہ نے اعلان کیا کہ ملک کی ہر ریاست اور ہر علاقہ میں ” کمل “ کا پھول شان سے کھلیں گا اور کہا کہ کورپشن سے لیس کانگریس سرکار نے ہمیشہ لوگوں کا استحصال کیا ہے اور اگر لوگ فلاح و بہبود چاہتے ہیں تو انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکار کا ساتھ دینا ہوگا ۔ دفعہ 370 کے خاتمے پر روشنی ڈالتے ہوئے امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ مودی نے دہشت گردی، نکسل ازم کو ختم کیا ہے اور ملک کو محفوظ بنایا ہے۔ مودی نے تین طلاق کو ہٹا دیا، لیکن کانگریس، بی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم اسے واپس لانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹیوں نے رام مندر کے تقدس کا بھی بائیکاٹ کیا۔کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا”’مجھے نہیں معلوم کہ کانگریس کو کیا ہوا ہے۔ پارلیمنٹ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر پاکستان ہندوستان کا حصہ ہے۔ بی جے پی کا موقف واضح ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا ایک ایک انچ ہندوستان کا ہے اور یہ ہندوستان کے ساتھ رہے گا۔ لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی ترغیب دیتے ہوئے، شاہ نے کہا کہ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم کی قیادت والا اتحاد بدعنوانی میں گہرا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جہاں تشدد تھا وہ امن کا گہوارہ،ترنگا شان سے لہرا رہا ہے/ وزیر اعظم مودی

Next Post

اپوزیشن لیڈران ہماری مسلح افواج کی بہادری پر سوال کرنا یا شک کرنا بند کریں/ راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ہر گھر اور ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے// راجناتھ سنگھ

اپوزیشن لیڈران ہماری مسلح افواج کی بہادری پر سوال کرنا یا شک کرنا بند کریں/ راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS