Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

نریندر مودی اور انکی کابینہ 9جون کو اُٹھائیں گے حلف

by Indian Times
07/06/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر۔۔۔۔۔06جون ۔۔وی او آئی۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی کے 9 جون کو مسلسل تیسری مدت کے لیے حلف لینے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایاکہ بی جے پی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 4 جون کو اعلان کردہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی۔این ڈی اے کی جانب سے 9جون کو نئی حکومت تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے اور اسی روز وزیر اعظم اور اس کی نئی کابینہ کو حلف دلایا جائے گا۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب ہوں گے اور اسی روز شام کو وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے نئی حکومت تشکیل کرنے کا دعویٰ پیش کریں گے۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے 9 جون کو مسلسل تیسری مدت کے لیے حلف لینے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایاکہ بی جے پی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے 4 جون کو اعلان کردہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایم مودی کی تقریب حلف برداری 9 جون کی شام 6 بجے ہو سکتی ہے۔اس سے پہلے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ پی ایم مودی کی قیادت والی نئی این ڈی اے حکومت کی حلف برداری کی تقریب ہفتہ کو ہوگی۔حلف برداری کی تقریب کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔نیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنماو¿ں نے بدھ کو ایک میٹنگ کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔پی ایم مودی نے بعد میں کہا کہ این ڈی اے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کرے گا۔”ہمارے قابل قدر NDA شراکت داروں سے ملاقات کی۔ ہمارا ایک ایسا اتحاد ہے جو قومی ترقی اور علاقائی امنگوں کو پورا کرے گا۔ہم ہندوستان کے 140 کروڑ لوگوں کی خدمت کریں گے اور وکشت بھارت کی تعمیر کے لیے کام کریں گے۔این ڈی اے جمعہ کے روز نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرے گا مودی جمعہ 7 جون کو دوپہر 2 بجے دستور ساز اسمبلی کے سینٹرل ہال (پرانی پارلیمنٹ عمارت) میں بی جے پی سمیت 15 پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں لیڈر منتخب ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر منتخب ہوں گے اور اسی روز شام کو وہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے نئی حکومت تشکیل کرنے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق، مودی جمعہ 7 جون کو دوپہر 2 بجے دستور ساز اسمبلی کے سینٹرل ہال (پرانی پارلیمنٹ عمارت) میں بی جے پی سمیت 15 پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں لیڈر منتخب ہوں گے۔اس کے بعد مودی بی جے پی صدر اور این ڈی اے میں شامل دیگر جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ راشٹرپتی بھون جائیں گے اور صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے سامنے نئی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق مسٹر مودی کے ہفتہ 8 جون کی شام کو دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کا امکان ہے۔قبل ازیں، لوک سبھا انتخابات کے حتمی نتائج حاصل ہونے کے بعد، مسٹر مودی نے آج دوپہر کابینہ کی میٹنگ بلائی اور اس کے بعد وہ راشٹرپتی بھون گئے اور اپنا استعفیٰ اور وزراءکی کونسل کا استعفیٰ صدر جمہوریہ کو سونپ دیا اور 17ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی۔ صدر جمہوریہ محترمہ مرمو نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک وزیر اعظم کے عہدے کی ذمہ داری کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔شام کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر این ڈی اے لیڈروں کی میٹنگ ہوئی جس میں 15 پارٹیوں کے 21 لیڈروں نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں تیلگو دیشم پارٹی کے لیڈر این چندرابابو نائیڈو، جنتا دل یونائیٹڈ لیڈر اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے لیڈر چراغ پاسوان موجود تھے۔این ڈی اے کے لیڈروں نے پچھلے 10 سالوں میں کئے گئے کاموں کی تعریف کی اور مسٹر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کرنے اور ان کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کی حمایت کرنے کی قرارداد پاس کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر شاہد اِقبال کا گاﺅں کے ترقیاتی منصوبوں میں ایس ایچ جی کی فعال شرکت پر زور

Next Post

ڈاکٹر مہاراج کرشن رازدان نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ڈاکٹر مہاراج کرشن رازدان نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

ڈاکٹر مہاراج کرشن رازدان نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS