Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے پی ایم جی کے تحت بنیادی ڈھانچہ منصوبوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

by Indian Times
07/09/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔۔انفو۔۔۔۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ (پی ایم جی) پورٹل کے ذریعے نگرانی کئے جارہے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات و ماحولیت، پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ،صوبائی کمشنر کشمیر ، کمشنر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) اور دیگر سینئر افسران،صوبائی کمشنر جموں، ریجنل آفیسر این ایچ اے آئی جے اینڈ کے ،جموں، چیف جنرل منیجر بی ایس این ایل نے شرکت کی اور دیگر متعلقین نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے عملدرآمد کرنے والے اداروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مربوط انداز میں کام کریں تاکہ ان تمام مسائل کو حل کیا جا سکے جو منصوبوں کی عمل آوری میں رُکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔اَتل ڈولونے متعلقہ افسران سے ہر پروجیکٹ کی تازہ ترین صورتحال اور منصوبوں کی تکمیل میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں دریافت کیا۔پورٹل پر جموں و کشمیر سے متعلق پی ایم جی کے مسائل کی سمری کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے ایک مختصر پرزنٹیشن پیش کی گئی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ پی ایم جی پورٹل پر کُل 116 مسائل اٹھائے گئے ہیں جن میں سے 106 کو حل کیا گیاہے جبکہ باقی حل کے مختلف مراحل میں ہیں۔میٹنگ میں جن مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں 13 اضلاع کے 660 مقامات پر بجلی کے کنکشن کی عدم دستیابی، یو ایس او ایف، شاہ پور کنڈی ڈیم کے ذریعے اَنکوارڈ دیہاتوں کی 4 جی موبائل کوریج، ریلائنس جیو کی سری نگر 5 جی ، 4 جی توسیع کے آس پاس 4 ایل رِنگ روڈ اور بائی پاس شامل ہیں۔انویسٹ اِنڈیا کا پی ایم جی پورٹل بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں سہولیت فراہم کرنے اور سنگ میل پر مبنی پروجیکٹ مانیٹرنگ کرنے کے لئے ایک منفرد ادارہ جاتی میکانزم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف الیکٹورل آفیسر نے ضلع کشتواڑ میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

آرٹیکل 370 ماضی ہے اب وہ کبھی واپس نہیں آئے گا/ وزیر داخلہ امت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
آرٹیکل 370 ماضی ہے اب وہ کبھی واپس نہیں آئے گا/ وزیر داخلہ امت شاہ

آرٹیکل 370 ماضی ہے اب وہ کبھی واپس نہیں آئے گا/ وزیر داخلہ امت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS