Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

اپوزیشن جماعتوں کا پروپیگنڈا قابل قبول نہیں / وزیر اعظم مودی

by Indian Times
01/12/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…30نومبر …سی این آئی…. بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے آئین کی روح کو کچل دیا ہے اور جمہوریت کے تمام اصولوں کو مسترد کر دیا ہے۔سی این آئی کے مطابق اوڈیشہ کے بھبنشور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اپوزیشن کا صرف ایک ہی مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا ” جو لوگ اقتدار کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں وہ گزشتہ ایک دہائی سے مرکز میں اقتدار میں نہیں ہیںآئین کی روح کو (ان کے ذریعے) کچل دیا گیا ہے۔ جمہوریت کے تمام اصولوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔ “ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بالکل فطری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مختلف ایشوز پر نظریاتی اختلافات ہوں گے اور انہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا”لیکن اب، کوئی محسوس کر سکتا ہے، ایک بڑی تبدیلی آئی ہے کیونکہ ہماری جمہوریت اور آئین کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے“۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ”پچھلی دہائی سے اقتدار سے محروم، ایسی پارٹیاں اب اس قدر غصے سے بھری ہوئی ہیں کہ وہ ملک اور اس کے لوگوں کے خلاف سازش کرنے سے نہیں ہچکچاتی ہیں۔ وہ لوگوں کو جھوٹ اور افواہوں سے گمراہ کر رہے ہیں۔ “ وزیر اعظم مودی نے نوٹ کیا کہ اس طرح کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہندوستان کے لوگوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے، اور بی جے پی کے کارکنان اور جو لوگ ملک سے محبت کرتے ہیں اور آئین کا احترام کرتے ہیں، انہیں ایسی کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے اور جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی نے اڈیشہ کی ترقی کے لئے وقف سے کام کیا، یہاں تک کہ جب پارٹی مشرقی ریاست میں اقتدار میں نہیں تھی۔انہوں نے زور دے کر کہا”اڈیشہ کے انتخابی نتائج نے بہت سے بڑے سیاسی ماہرین کو حیران کر دیا، جنہوں نے ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنانے کے خیال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔ اوڈیشہ، ہریانہ اور مہاراشٹر میں بی جے پی کی انتخابی کامیابی ہمارے پارٹی کارکنوں کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ “ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اوڈیشہ کی بھرپور ثقافت اور روایت کا احترام کرتی ہے اور اسے ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے کہا ”مجھے خوشی ہے کہ بی جے پی کی کوششوں سے، اڈیشہ کی قبائلی بیٹی دروپدی مرمو آج ملک کی صدر ہیں۔ اس سے معاشرے کے تمام طبقوں کی بیٹیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کا سفر آنے والی کئی نسلوں کو متاثر کرے گا۔ “

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم / جاوید رانا

Next Post

How a propaganda campaign by political rivals damaged Apni Party’s electoral prospect

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
How a propaganda campaign by political rivals damaged Apni Party’s electoral prospect

How a propaganda campaign by political rivals damaged Apni Party’s electoral prospect

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS