Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

5 اگست ملک کیلئے ایک تاریخی دن/وزیر اعظم مودی

by Indian Times
06/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….۵،اگست….جے کے این ایس…. وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور دیگر کے ساتھ نئی دہلی میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس میں آپریشن سندور کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے رواں مانسون اجلاس میں پیش کی جانے والی کئی اہم بلوں پر تبادلہ خیال کیاگیا اور پارلیمان کے دونوں ایوانوںمیںاپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کو بھی زیر غور لایاگیا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکز میںبرسراقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) پارلیمانی پارٹی کی ایک اہم میٹنگ پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوئی ،جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے ممبران نے شرکت کی۔وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ،جو پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ میں منعقدہوئی۔مرکزی پارلیمانی وزیر کرن رجیجو، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت بھی اس اجلاس میں موجود اہم رہنماو¿ں میں شامل تھے۔یہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بہار میں انتخابی فہرستوں کے خصوصی نظر ثانی (SIR) پر بحث کے اپوزیشن کے مطالبے پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں بار بار خلل پڑا ہے۔ اپوزیشن نے ایس آئی آر مشق کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔پیر کے روز، لوک سبھا میں اپوزیشن ارکان کے مسلسل احتجاج کی وجہ سے نیشنل اسپورٹس گورننس بل، 2025، اور نیشنل اینٹی ڈوپنگ (ترمیمی) بل،2025 کو نہیں اٹھایا جا سکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو آپریشن سندورکے تحت پہلگام دہشت گردانہ حملے پر ان کی حکومت کے سخت ردعمل کےلئے منگل کو این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی نے مبارکباد دی۔اس اہم میٹنگ میں اپنی تقریر میںوزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ کیا کہ5 اگست ایک تاریخی دن تھا کیونکہ آرٹیکل370، جس نے سابقہ ریاست جموں و کشمیر کو خصوصی حقوق دیئے تھے، اس دن منسوخ کر دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی اے حکومت نے آئین کی حقیقی روح میں پیروی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر داخلہ امیت شاہ کی بھی تعریف کی اور نوٹ کیا کہ وہ وزارت میں سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے عہدے دار بن گئے ہیں۔اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ سوچنا ہوگا کہ کیا اس نے آپریشن سندور پر بحث طلب کرکے غلطی کی ہے۔آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مسلح افواج کے بے مثال ہمت اور غیر متزلزل عزم کی تعریف کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی۔جون 2024میں حکومت کی تشکیل کے بعد سے بی جے پی کی زیرقیادت حکمران اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے اجلاسوں کے دوران اپنی واحد دوسری میٹنگ میں یہاں ملاقات کی۔بھارت ماتا کی جئے‘ کے نعروں کے درمیان، بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے سینئر لیڈر مودی کو مبارکباد دینے میں شامل ہوئے۔حکومت نے زور دے کر کہا ہے کہ اس نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی کے مقامات پر فوجی حملے نے پڑوسی ملک کو گھٹنے ٹیک دیا۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendSend
Previous Post

158قریبی رشتہ داروں کو تقرر نامے سونپے

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

لیفٹیننٹ گورنر نے گریز میں’ قومی قبائلی میلے‘ کا اِفتتاح کیا 

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS