Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پرنسپل سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی کمشنر کشمیر نے ترنگا ریلی کے حتمی اِنتظامات کا جائز ہ لیا

by Indian Times
09/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…..پرنسپل سیکرٹری ثقافت برج موہن شرما اورصوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے مشترکہ طور پر ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں 12 اگست کو ایس کے آئی سی سی سے بوٹینیکل گارڈن تک بلیوارڈ روڈ پر دس ہزار سے زائد شرکا¿کی ایک بڑی ترنگا ریلی کے اِنعقاد کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایس کے آئی سی سی اور بوٹینیکل گارڈن میں تھیم پر مبنی سیلفی پوائنٹس نصب کرنے کی ہدایت دی جن میں کیو آر کوڈ کی سہولیت ہو تاکہ تصاویر اَپ لوڈ کی جا سکیں۔اُنہوں نے سیلفی پوائنٹس پر تصاویر اَپ لوڈ کرنے میں شرکا¿ کی سہولیت کے لئے این سی سی رضاکاروں کی تعیناتی پر مزید زور دیا۔ اُنہوں نے کمشنر ایس ایم سی کو ریلی کے راستے میں درختوں اور پودوں کے تنوں کو تھیم کے مطابق کلر کوٹنگ کی بھی ہدایت دی۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے قومی پرچم کے ضابطہ اخلاق کے احترام کے لئے شرکا¿ کو آگاہ کرنے کے لئے ہورڈنگز نصب کرنے پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے شرکا¿کے لئے ٹرانسپورٹ پلان کا جائزہ لیا اور ڈل جھیل میں شکاریوں کی ترنگا ریلی کے اِنتظامات پر بھی غوروخوض کیا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ شکاریوںکو ترنگے سے سجایا جائے تاکہ ریلی کے دلکش مناظر کو مو¿ثر طریقے سے پیش کیا جا سکے۔دریں اثنا، اُنہوں نے پنڈال میں پینے کے پانی کی سہولیت اور بجلی اِنتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو متعدد ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ایس کے آئی سی سی میں تھیم پر مبنی سٹالوں کی تنصیب اور نمائش کے اِنعقاد کی بھی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے ثقافتی پروگراموں کی پیشکش، بی ایس ایف کے بینڈ کی پرفارمنس، معزز شخصیات اور وار ہیروز کی عزت اَفزائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کسی بھی طبی ایمرجنسی کے لئے فرسٹ ایڈ کیمپ اور ایمبولینسز کی تعیناتی کی بھی ہدایت دی۔ایونٹ منیجر کو واٹر پروف ٹینٹ، نشستوں، سٹیج کے قیام اور ایل اِی ڈِی سکرینوں کی تنصیب کے وسیع اِنتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فلوری کلچر، کمشنر ایس ایم سی، سیکرٹری اے اے سی ایل، اے ڈِی سی سری نگر، ایل سی ایم اے، ایس آر ٹی سی، ہینڈلوم و ہینڈی کرافٹ، پی ایچ ای، کے پی ڈِی سی ایل، آر اینڈ بی، پولیس، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آرمی اور ڈِسٹرکٹ سَینک ویلفیئر آفیسر نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

قومی ہینڈلوم ڈے منایا گیا

Next Post

نریندر مودی کے دور اقتدار میں بھارت بدل گیا / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نریندر مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کشمیر میں دہشت گردی پر قابو پا لیا گیا / امیت شاہ

نریندر مودی کے دور اقتدار میں بھارت بدل گیا / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS