Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نریندر مودی کے دور اقتدار میں بھارت بدل گیا / امیت شاہ

by Indian Times
09/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…08اگست …سی این آئی….. نریندر مودی کے دور حکومت بھارت آج مختلف ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی ملک کے دشمنوں نے ہمیں للکارا تو ہم نے گھر میں گھس کر انہیں مارا ۔ شاہ نے دعوی کیا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں ہندوستان میں اکثر دہشت گرد حملے ہوتے تھے اب جب ہم نے آپریشن سندور کیا تو وہ سوال اٹھانے لگیں ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی پر اعتراض کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراندازوں کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے۔ سیتامڑھی ضلع کے پنورادھام میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا ” دراندازی کرنے والوں کے نام ووٹر لسٹوں سے ہٹائے جانے چاہئیں۔ انہیں ووٹ دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ لیکن آر جے ڈی اور کانگریس بہار میں ایس آئی آر کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ فہرستوں سے دراندازوں کے ناموں کو حذف کیا جا رہا ہے۔“آپریشن سندور پر اپوزیشن جماعتوں کے موقف پر امیت شاہ نے دعوی کیا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں ہندوستان میں اکثر دہشت گرد حملے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا ”اب نریندر مودی جی کے دور حکومت میں ہندوستان مختلف ہے۔ ہمارے فوجیوں نے دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں میں مار ڈالا۔ لیکن آر جے ڈی اور کانگریس کے لیڈر آپریشن سندورکی مخالفت کر رہے ہیں۔ “ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے حکومت بنائے گی۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جب بھی ملک کے دشمنوں نے ہمیں للکارا تو ہم نے گھر میں گھس کر انہیں مارا ۔ شاہ نے دعوی کیا کہ یو پی اے کے دور حکومت میں ہندوستان میں اکثر دہشت گرد حملے ہوتے تھے اب جب ہم نے آپریشن سندور کیا تو وہ سوال اٹھانے لگیں ۔ شاہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ آر جے ڈی نے ریاست میں اپنی حکمرانی کے دوران غنڈہ گردی کی حوصلہ افزائی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری کلچر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی کمشنر کشمیر نے ترنگا ریلی کے حتمی اِنتظامات کا جائز ہ لیا

Next Post

دفاعی ساز و سامان کی درآمد پر انحصار ہندوستان کی اسٹریٹجک خود مختاری میں رکاوٹ راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفاعی ساز و سامان کی درآمد پر انحصار ہندوستان کی اسٹریٹجک خود مختاری میں رکاوٹ راجناتھ سنگھ

دفاعی ساز و سامان کی درآمد پر انحصار ہندوستان کی اسٹریٹجک خود مختاری میں رکاوٹ راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS