Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے بی ایس ایف کی’ پیدل فار ایک بھارت ،شریشٹھ بھارت‘ریلی کے 79 سائیکل سواروں کو 79 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقعہ پر مُبارک باد دی

by Indian Times
13/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو…لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب سے منعقدہ ’پیڈل فار ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ ریلی میں شرکت کرنے والے 79 سائیکلسٹوں کو مُبارک باد پیش کی۔ یہ سائیکل ریلی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔ریلی میں شامل 79 سائیکل سواروں میں 40 مقامی نوجوان اور 39 بی ایس ایف اہلکار شامل تھے۔ اُنہوں نے79 کلومیٹر ’ بی ایس ایف کیمپس بانڈی پورہ ۔ مانسبل ۔سنبل – شالہ ٹینگ ۔ حیدرپورہ ۔بخشی سٹیڈیم ۔ فرنٹیئر ہیڈکوارٹر بی ایس ایف کشمیر ہمہامہ ‘کا فاصلہ طے کیا ۔ اِس ریلی نے ہندوستان کی ثقافتی تنوع، قومی یکجہتی اور مشترکہ شناخت کے جذبے کو اُجاگر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ملک کی پہلی لائن آف ڈیفنس بی ایس ایف کو اُن بہادر سپاہیوں اور اَفسروں کو خراج تحسین پیش کرنے پر مُبارک باد دی جنہوں نے قوم کے اتحاد اور سا لمیت کے لئے بے مثال بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیاہے اُنہوں نے کہا کہ یہ ریلی نوجوانوں کو بی ایس ایف، فوج اور پولیس فورس میںشامل ہونے کی ترغیب دے گی۔اُنہوںنے کہا،”بی ایس ایف کی یہ ریلی جو کئی قصبوں اور دیہاتوں سے گزری، نوجوانوں کے لئے ایک تحریک ثابت ہوئی اور انہیں ہمارے بانیانِ وطن کے ویژن اور اُن کی بے لوث خدمت کے اصولوں کی یاد دلائی۔ جموں و کشمیر کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اس راستے پر گامزن ہو اور جموں کشمیر کی تعمیر کے لئے اَپنے خوابوں کو پورا کرے۔“منو ج سِنہا نے مزید کہا کہ تمام سائیکل سوار ہندوستان کی بہادری کی دیرینہ روایت کی جیتی جاگتی علامت ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 79 کلومیٹر کا یہ فاصلہ ہندوستان کی آزادی کے 79 برس اور ان برسوں کی جدوجہد کی نمائندگی کرتا ہے، اور ہر سائیکل سوار معاشرے کی اصل طاقت کا مظہر ہے جیسے ہر سپاہی قوم کی طاقت کا نمائندہ ہے۔اُنہوں نے کہا،”کشمیر سے کنیا کماری تک ہندوستان ایک ہے۔ 140 کروڑ بھارتیوں کا دل و جان متحد ہیں اور ہم سب ایک کنبہ کی مانند ہیں۔ اِس جذبے اور بندھن کو ہمارے اتحاد کو مضبوط کرنا چاہیے، ہمیں ’ نیشن فرسٹ‘کے جذبے کو اَپنانا چاہیے اور ہر شہری کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم کی تعمیر کو ترجیح دینی چاہیے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات سے خود احتسابی کی اپیل کی اور ’وِکست جموں کشمیر‘ اور ’وِکست بھارت‘ کے مقصد کے لئے خود کو وقف کرنے کا عزم لینے کی تلقین کی۔اُنہوں نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ ان عناصر کے خلاف ہوشیار اور چوکس رہیںجو امن اور سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے باخبر شہریوں اور سول سوسائٹی سے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں بھرپور شرکت کرنے اور ہر کنبے کو اس مہا یگیہ (قومی مہم) کا حصہ بننے کی ترغیب دینے کی اپیل کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام میں پاکستان کی سرپرستی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے عام شہریوں کوبھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آپریشن مہادیو اور آپریشن سندور کے ذریعے ہم نے پاکستان کی بربریت کا بدلہ لیا ہے۔ اگر دہشت گرد ملک پاکستان ہمارے شہریوں کا خون بہائے گا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔“تقریب میں آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر اشوک یادو، آئی جی ایس ٹی سی بی ایس ایف کشمیر سولومن یش کمار مِنز، ضلع ترقیاتی کمشنربڈگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ، ایس ایس پی بڈگام نکھل بورکر، بی ایس ایف، سول و پولیس انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران، سائیکل سوار اور بڑی تعداد میں نوجوان موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ترنگا میرا دھرم ہے ، ترنگا میری طاقت ہے ، ترنگا میرے دِل کی دھڑکن

Next Post

جھیل ڈل سے علی الصبح پُر وقار ترنگا ریلی برآمد،ہزاروں لوگوںکی شرکت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جھیل ڈل سے علی الصبح پُر وقار ترنگا ریلی برآمد،ہزاروں لوگوںکی شرکت

جھیل ڈل سے علی الصبح پُر وقار ترنگا ریلی برآمد،ہزاروں لوگوںکی شرکت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS