Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جھیل ڈل سے علی الصبح پُر وقار ترنگا ریلی برآمد،ہزاروں لوگوںکی شرکت

by Indian Times
13/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔۔۲۱،اگست۔۔۔جے کے این ایس ۔۔۔۔15اگست2025کو ملک بھرمیں ہندوستان کا 79واںیوم آزادی منایا جارہاہے،اوراسی قومی دن کی مناسب سے ملک بھرمیں گھر گھر ترنگا مہم چلائی جارہی ہے ۔جموں وکشمیرمیں منگل کو علی الصبح لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جھیل ڈل کے کنارے سے ایک پُرجوش ترنگا ریلی کوجھنڈی دکھائی اور خود بھی ا س ریلی میں شامل ہوئے ۔لیفٹنٹ گورنرکیساتھ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ ،کابینہ وزرائے سکینہ ایتو ،جاوید احمدڈار ،چیف سیکرٹری اتل ڈولو،ڈی جی پی نلین پربھات اور چیئرپرسن وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاںاندرابی کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے قدم سے قدم ملاتے ہوئے اس ریلی میں شرکت کی ۔اُدھر بارہمولہ میں نکالی گئی ترنگاریلی میں12ہزار سے زیادہ شہریوںبشمول طلباءوطالبات نے شرکت کی جبکہ یہاں سینکڑوں لوگوں نے 2کلومیٹر لمبا ترنگا اُٹھائے ہوئے تھے ۔اس دوران وادی کے باقی سبھی 8اضلاع کیساتھ ساتھ جموں خطے کے سبھی دس اضلاع میں بھی منگل کی صبح ترنگاریلیاں برآمدہوئیں ،جن میں ہزاروں عام شہریوں ،طلباءوطالبات ،سیول وپولیس حکام اور سماج کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوںنے جوش وخروش کیساتھ شرکت کی ۔جے کے این ایس کے مطابق منگل کی صبح سری نگر اور جموں سمیت پورے جموں وکشمیرمیں لاکھوںکی تعداد میں ترنگا لہرائے نظرآئے ،کیونکہ گھر گھر ترنگا مہم کے تحت منگل کی صبح ترنگا ریلیوںکا اہتمام کیاگیا ،جن میں حکومت اور انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروںبشمول لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کئی کابینہ ساتھیوں کیساتھ شرکت کی ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ڈل جھیل سے ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔قومی پرچم کو سربلند کرنے کے لیے ہزاروں افراد نے فخر سے شرکت کی۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی کے دفتر نے لکھاکہ ڈل جھیل سے ترنگا یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ ہزاروں لوگ فخر سے قومی پرچم کے احترام میں شامل ہوئے، جو ہمارے اتحاد، فخر اور مشترکہ شناخت کی علامت ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ ہمارے آباو¿ اجداد اور بہادر دلوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ترنگے کو پوری طرح بلند رکھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں‘ پوسٹ میں لیفٹنٹ گورنر کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ آج کا دن ہماری عظیم قوم کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے، تاہم، ہمیں اپنے فرائض کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے اور اپنی کامیابیوں پر استوار کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں فوج، سی اے پی ایف اور پولیس کے اپنے سپاہیوں کی قربانیوں کی بنیاد پر جدید اور خوشحال جموں و کشمیر کی عمارت کی تعمیر کا عزم بھی کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ترنگا میرا دھرم ہے،ترنگا میری طاقت ہے، ترنگا میرے دل کی دھڑکن ہے۔ فرض کی خاطر، ہم بار بار اس پاک سرزمین پر جنم لیں۔منوج سنہا نے مزیدکہاکہ راستے میں متعدد شہروں اور دیہاتوں سے گزرنے والی اس ریلی نے نوجوان نسل کو متاثر کیا اور انہیں ہمارے بانیوں کے وڑن اور بے لوث خدمت کے ان کے نظریات کے بارے میں یاد دلایا۔انہوں نے کہاکہ یہ جموں و کشمیر کے ہر شہری کا پابند فریضہ ہے کہ وہ اس راستے پر گامزن ہو اور جموں و کشمیر کو اپنے خوابوں کے مطابق بنائے۔اس دوران ترنگا ریلی میں شرکت کے بعدوزیراعلیٰ کے آفس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ترنگا ریلی میں وزیر اعلیٰ نے قومی پرچم کے اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے پیغام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہندوستان کی طاقت کو تنوع میں ڈھالتا ہے اور سب سے اس کے سیکولرازم اور بھائی چارے کے نظریات کو برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہے۔اس دوران بارہمولہ میں ترنگا یاترا میں 12000 سے زیادہ لوگ شامل ہوئے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری 2 کلومیٹر طویل ترنگا اٹھائے ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک ساتھ مل کر سر بلند کیے، دل فخر سے پھولے ہوئے تھے۔دریں اثناءوادی کے باقی سبھی 8اضلاع بشمول بڈگام ،گاندربل،کپوارہ ،بانڈی پورہ،پلوامہ ،کولگام ،اننت ناگ اور شوپیان کیساتھ ساتھ جموں خطے کے سبھی دس اضلاع میں بھی منگل کی صبح ترنگاریلیاں برآمدہوئیں ،جن میں ہزاروں عام شہریوں ،طلباءوطالبات ،سیول وپولیس حکام اور سماج کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوںنے جوش وخروش کیساتھ شرکت کی ۔تمام ضلعی صدر مقامات پرگھر گھر ترنگامہم کے تحت نکالی گئی ترنگاریلیوں کی قیادت متعلقہ ڈپٹی کمشنروں ،ڈی آئی جیز اورایس ایس پیز کے علاوہ دیگرسیول اورپولیس حکام نے کی ۔ان ریلیوںمیں بھی مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے ہزاروں طلباءاور طالبات نے دیگر شہریوںکے ہمراہ ہاتھوں میں ترنگا اُٹھائے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے بی ایس ایف کی’ پیدل فار ایک بھارت ،شریشٹھ بھارت‘ریلی کے 79 سائیکل سواروں کو 79 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے موقعہ پر مُبارک باد دی

Next Post

جموں و کشمیر یو ٹی نے ہندوستانی کھیلوں کے منظرنامے میں اپنی جگہ بنالی ہے/لیفٹنٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر یو ٹی نے ہندوستانی کھیلوں کے منظرنامے میں اپنی جگہ بنالی ہے/لیفٹنٹ گورنر

جموں و کشمیر یو ٹی نے ہندوستانی کھیلوں کے منظرنامے میں اپنی جگہ بنالی ہے/لیفٹنٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS