Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں و کشمیر یو ٹی نے ہندوستانی کھیلوں کے منظرنامے میں اپنی جگہ بنالی ہے/لیفٹنٹ گورنر

by Indian Times
14/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اننت ناگ میں بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوںنے کھلاڑیوں اور اَفسران سے بات چیت کی اور بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ کے منتظمین کو مُبارک باد دِدی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ جموں و کشمیر یو ٹی کا سب سے باوقار کرکٹ ٹورنامنٹ سمجھا جاتا ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو اَپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنے اور قومی و بین الاقوامی سطح پر جگہ بنانے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اننت ناگ اور اس کے آس پاس کے اضلاع کے نوجوانوں کے لئے محض ایک مسابقتی کھیل نہیں بلکہ ایک بڑی تحریک ہے جس نے جموں و کشمیر بھر میں کھیلوں کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔منوج سِنہانے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر یو ٹی نے ہندوستانی کھیلوں کی دُنیا میں اَپنی جگہ بنا لی ہے۔اُنہوںنے کہا،”گزشتہ پانچ برسوں میں ہم نے کھیلوںکا جدید انفراسٹرکچر بنانے پر سرمایہ کاری کی ہے، کھلاڑیوں کے لئے موزوں ماحول پیدا کیا ہے اور نچلی سطح پر مضبوط حکمت عملی اور مو¿ثر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کھیلوں کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہمارے کھلاڑیوں کی محنت، کوچز کی لگن اور سپورٹس کونسل کے افسران کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔اُنہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر یو ٹی نے 2020 ءسے کھلاڑیوں پر مرکوز پالیسی اَپنائی ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اُبھارا جا سکے۔ اِس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے کافی مواقع فراہم کئے جائیں۔ یہ وسیع رسائی ہماری جامع کھیلوں کی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بیج بہاڑہ پریمیئر لیگ کو ایک مو¿ثر انسداد منشیات تحریک کے طور پر اُبھرنے پر سراہا جس نے نوجوانوں کی توانائی کو مثبت سمت میں لگایا اور کھیلوں سے جوڑ کر اُن کی رہنمائی کی۔اُنہوں نے اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے عوام کو شری امرناتھ جی یاترا کے کامیاب اِنعقاد پر بھی مُبارک باد دِی۔تقریب میں وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما،رُکن قانون ساز اسمبلی سری گفوارہ۔ بیج بہاڑہ بشیر احمد شاہ ویری، سیکرٹری سماجی بہبود سرمد حفیظ، ڈِی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد، ایس ایس پی اننت ناگ امرت پال سنگھ،سیکرٹری جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نزہت گل، بین الاقوامی کرکٹر پرویز رسول، بین الاقوامی کرکٹر،سول اور پولیس اِنتظامیہ کے اعلیٰ حکام، کھیلوں کی سرکردہ شخصیات اور نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جھیل ڈل سے علی الصبح پُر وقار ترنگا ریلی برآمد،ہزاروں لوگوںکی شرکت

Next Post

چیف سیکرٹری کی کسانوں کیلئے کسان خدمت گھروں کو ’ تبدیلی کے آلات‘ میں تبدیل کرنے کی ہدایت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری کی کسانوں کیلئے کسان خدمت گھروں کو ’ تبدیلی کے آلات‘ میں تبدیل کرنے کی ہدایت

چیف سیکرٹری کی کسانوں کیلئے کسان خدمت گھروں کو ’ تبدیلی کے آلات‘ میں تبدیل کرنے کی ہدایت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS