Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کے وفدکی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات 

by Indian Times
20/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 

سری نگر/19 اگست /انفو/وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر کی قیادت میں ایک وفد نے اِنٹرنیشنل کراپس ریسرچ اِنسٹی چیوٹ فار دی سیمی اَرِڈ ٹراپکس ( آئی سی آر آئی ایس اے ٹی )کے نمائندوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی تاکہ کشمیر میں ایک سینٹر آف ایکسی لینس( سی او اِی) کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ اینڈ انوویشن ڈاکٹر سٹینفورڈ بلیڈ اور گلوبل ریدرش پروگرام ڈائریکٹر آئی سی آر آئی ایس اے ٹی ڈاکٹر سین مائیز شامل تھے ۔اُنہوں نے وزیراعلیٰ کو آئی سی آر آئی ایس اے ٹی کی عالمی سطح پر فصلوں کی تحقیق، چارے کی پیداوار اور زرعی جدید طریقوں سے متعلق خدمات سے آگاہ کیا۔ وفد نے جموں و کشمیر کے دورے کے دوران اعلیٰ سرکاری حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔دورانِ میٹنگ وفد نے جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کو مضبوط بنانے کی صلاحیتوں اور موجودہ چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں کی غیر یقینی صورتحال کسانوں کے لئے نئے چیلنجز پیدا ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں مویشی مصنوعات کی بڑی مانگ ہے مگر انحصار زیادہ تر درآمدات پر ہے۔ چوں کہ مویشی پالن کے لئے چارے کی بڑی مقدار درکار ہوتی ہے جس کا زیادہ تر حصہ اس وقت جموں و کشمیر کے باہر سے حاصل کیا جاتا ہے، دیسی چارے کی پیداوار کو بڑھانے کی کافی گنجائش موجود ہے۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ سکاسٹ کشمیر اس شعبے میں خودانحصاری کے حصول میں کلیدی رول ادا کر سکتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

حکومت کی بچاﺅ کارروائی پر اولین توجہ مرکوز/لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

کنٹریکٹ سسٹم کو ہٹا دیا جائے گا/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کنٹریکٹ سسٹم کو ہٹا دیا جائے گا/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

کنٹریکٹ سسٹم کو ہٹا دیا جائے گا/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS