Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سکینہ اِیتونے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائز ہ لیا

by Indian Times
20/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/19 اگست /انفو/ وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں کا دورہ کیا۔ وزیر موصوفہ کے ہمراہ رُکن قانون ساز اسمبلی باہو وِکرم رندھا وا جی بھی تھے ۔اس دورے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر عبد الحمید زرگر، ڈائریکٹر آیوش ڈاکٹر نزہت بشیر شاہ اور چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر ہربخش سنگھ بھی موجود تھے۔ہسپتال کے میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ ڈاکٹر نریندر سنگھ بھٹیال نے وزیرموصوفہ کو ہسپتال کی موجودہ کارکردگی اور مجموعی کام کاج کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔دورے کے دوران رُکن قانون ساز اسمبلی وکرم رندھاوا نے 200 بستروں پر مشتمل میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ( ایم سی ایچ) بلاک کے بارے میں تشویش کا اِظہار کیا۔ وزیر صحت نے اس کا جواب دیتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو ہدایت دی کہ میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ ( ایم سی ایچ) عمارت کے مو¿ثر اِستعمال کے لئے باقاعدہ تجویز پیش کریںکیوں کہ سپراِنٹنڈنٹ اِنجینئر، سٹرکچرل وِنگ (ڈیزائن، انسپکشن اور کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ)، جموں و کشمیر، جموں کی طرف سے جمع کی گئی سیفٹی آڈِٹ رپورٹ کے مطابق پرانی ہسپتال کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ بھی کیا جن میں ایمرجنسی وِنگ، ان پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (آئی پی ڈِی) بلاک اور بلڈ بینک شامل ہیں۔ اُنہوں نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اِظہار کیا اور طبی عملے اور اِنتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔اُنہوں نے گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر کے دورے سے قبل جی بی پنتھ ہسپتال کا بھی دورہ کیااور اُنہوں نے وہاں دستیاب صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہسپتال میں موجود عملے ، مریضوں اور عام شہریوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مختلف مسائل پر توجہ دی اور ان کے حل کی یقین دہانی کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کنٹریکٹ سسٹم کو ہٹا دیا جائے گا/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

ستیش شرما نے یومِ قومی کھیل کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا کیااعلان

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے یومِ قومی کھیل کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا کیااعلان

ستیش شرما نے یومِ قومی کھیل کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا کیااعلان

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS