Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

مندیپ کور نے جموں کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا کیادورہ

by Indian Times
30/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو …کمشنر سیکرٹری مکانات و شہر ترقی محکمہ( ایچ یو ڈِی ڈِی) مندیپ کور نے جموں شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ حالیہ شدید بارشوں سے ہو ئے بڑے پیمانے پر نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ موسلادھار بارشوں نے معمول کی زِندگی کو بُری طرح متاثر کیا ہے ، اہم اِنفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے اور شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔مندیپ کور نے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، گھروں میں پانی اور ملبہ بھر گیا ہے۔ اہم مقامات پر اہم نالوں ، پُلوں اور سڑکوں کے رابطوں کو نقصان پہنچا جبکہ بعض جگہوں پر سڑکیں مکمل طور پر بہہ گئی ہیں جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت ناممکن ہوگئی۔ شہر میں پینے کے پانی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے عوامی مشکلات میں مزید اِضافہ ہوا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول گریٹر کیلاش، سینک کالونی، سنجوان، بھٹنڈی، بوریا بستی، باہو فورٹ، وِکرم چوک، توی پُل، تالاب تلو، روپ نگر، راجندر نگر اور بنتلاب کامعائینہ کیا تاکہ نقصانات اور جاری اِمدادی کاموں کا اَز خود جائزہ لیا جا سکے۔ اِس موقعہ پرکمشنرجموں میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر دیونش یادو بھی اُن کے ہمراہ تھے جنہوں نے جاری بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جو جموں میونسپل کارپوریشن اور دیگر محکموں کی مشترکہ کوششوں سے انجام دئیے جا رہے ہیں۔مندیپ کور نے موقعہ پر ہی احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ فوری طور پر بحالی کا کام شروع کیا جائے اور یہ کام دیرپااور مستقل حل پر مبنی ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ عارضی مرمت یا پیچ ورک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں بھی سڑکوں، پُلوں، نالوں یا گلیوں کو نقصان پہنچا ہے وہاں صرف پائیدار اور دیرپا طریقے اَپنائے جائیں۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ ڈرین او رمناسب تکنیکی منصوبہ بندی اور منظور ی کے بغیر کوئی نئی لین تعمیر نہ کی جائے اورکنکریٹ کے نالے تعمیر کئے جائیں تاکہ دیرپائی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت کا کام تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹانے کے بعد ہی شروع کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کا بہاو¿ آزادانہ ہو اور دوبارہ نقصان سے بچا جا سکے۔ اُنہوں نے ڈھلوانوں کے تحفظ کے لئے ہدایت دی کہ نالوں کے اطراف ہائیڈروسیڈنگ پلانٹیشن کی جائیں تاکہ مٹی کو استحکام دیا جا سکے اور کٹاو¿ کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔مندیپ کور نے شہری ماحولیاتی اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (یو اِی اِی ڈِی) کو ہدایت دی کہ گہرے نالوں اور دیگر بڑے نکاسی آب کے نظام کی مرمت کا کام تیز کیا جائے۔ جل شکتی محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ شہر میں پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لئے فوری اَقدامات کرے تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی نہ ہو۔اُنہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے شہریوں کو یقین دِلایا کہ حکومت جلد اَز جلد معمولاتِ زِندگی بحال کرنے کے لئے تمام ممکنہ اَقدامات کر رہی ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مختلف محکموں کے درمیان مربوط کاروائی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے تاکہ بحالی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ چیف اِنجینئر یو اِی اِی ڈِی جگل نگوترا، جوائنٹ کمشنر (ویسٹ) جے ایم سی فردوس احمد قاضی، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر جل شکتی سنیل گندوترااور مختلف محکموں کے ایگزیکٹیو اِنجینئران بھی تھے جنہوں نے انہیں زمینی صورتحال اور اُٹھائے جانے والے اَقدامات سے آگاہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مون سون کا خطرہ برقرار، اگلے15 دن نازک /ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ

Next Post

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سٹیٹ موٹر گیراجزبمنہ سری نگر کا اَچانک دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سٹیٹ موٹر گیراجزبمنہ سری نگر کا اَچانک دورہ کیا

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سٹیٹ موٹر گیراجزبمنہ سری نگر کا اَچانک دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS