Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سٹیٹ موٹر گیراجزبمنہ سری نگر کا اَچانک دورہ کیا

by Indian Times
30/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو….سیکرٹری ٹرانسپورٹ اوِنی لواسا نے سٹیٹ موٹر گیراجز ڈیپارٹمنٹ بمنہ سری نگر کا اچانک دورہ کیا تاکہ محکمہ کے کام کاج کاجائزہ لیا جاسکے۔سیکرٹری نے دورے کے دوران ریجنل ورکشاپ، ٹریفک کنٹرول یونٹ اور محکمے کے مختلف اِنتظامی شعبہ جات کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے اَفسران اور عملے سے بات چیت کی اور سرکاری گاڑیوں کے بیڑے کی مرمت، مینی ٹیننس اور اِنتظام کے لئے دستیاب سہولیات کا قریب سے جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گیراجز ملک طاہرنے انہیں موجودہ ورکنگ میکانزم، اَفرادی قوت کی تعیناتی اور معمول کے ساتھ ساتھ خصوصی مرمتوں کے لئے دستیاب بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جانکاری دی۔اونی لواسا نے محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیتے ہوئے نظام کو جدید بنانے کے لئے نئے اَقدامات متعارف کرنے پر خصوصی زور دیا۔ اُنہوں نے ایک جامع نئی کار پالیسی بنانے، سروس کی فراہمی میں آٹومیشن کو اَپنانے اور انوینٹری مینجمنٹ سسٹم کو اَپ گریڈ کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا تاکہ کارکردگی، شفافیت اور سپیئر پارٹس کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری نے محکمہ کو درپیش مختلف اِنتظامی اور عملی چیلنجوں پر بھی غور وخوض کیا۔ اُنہوں نے موقعہ پر ہی ان مسائل کو وقت مقررہ میں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے اِختراعی طریقے اَپنانے، عملے کی صلاحیت بڑھانے اور محکمے کے مختلف وِنگوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ مجموعی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔اوِنی لواسا نے مزید کہا کہ سٹیٹ موٹر گیراجز ڈیپارٹمنٹ جو کہ سرکاری گاڑیوں کے بیڑے کا نگران ہے، وسائل کے مو¿ثر اِستعمال کو یقینی بنانے اور گاڑیوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے سرکاری کام کاج کے لئے سڑک کے قابل حالت میں برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر سٹیٹ موٹرگیراجز جے اینڈ کے ملک طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گیراجز کشمیرسیّدمعارف اندرابی اور دیگر سینئر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مندیپ کور نے جموں کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا کیادورہ

Next Post

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS