Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

by Indian Times
30/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بانڈی پورہ…انفو …….کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا اور عالمی بینک کے مالی اعانت سے چلنے والے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کے تحت قائم کردہ اون اور ٹویڈ کلسٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ چیوا سمبل میں قائم ہونے وا لی نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ کا بھی معائینہ کیا۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اِندو کنول چِب اور ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لوم مسرت الاسلام بھی تھے۔ اُنہوں نے بانڈی پورہ ویورز پروڈیوسر کمپنی کا اَز خود جائزہ لیااور کاریگروں و ب±نکروں سے بات چیت کی اور کمپنی کے لئے مارکیٹنگ روابط قائم کرنے کی ہدایت دی۔ بتایا گیا کہ بانڈی پورہ میں تیار کی جانے والی اون اور ٹویڈ کی مانگ نہ صرف بھارت بلکہ بیرونِ ملک میں بھی کافی زیادہ ہے۔کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ بنیاد ی ڈھانچے اور ترقی میں موجود کمیوں کو نیشنل ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دور کیا جائے گا جو مرکزی وزارتِ ٹیکسٹائل کا ایک ہمہ گیر منصوبہ ہے۔ یہ پروگرام کاریگروں اور ب±نکروں کو انفراسٹرکچر، ہنر کی ترقی، ڈیزائن، مارکیٹنگ، خام مال اور مالی اِمداد جیسے شعبوں میں مکمل سہولیت فراہم کرتا ہے۔وکرم جیت سنگھ نے کاریگروں کی طرف سے کئے جارہے کام کی سراہنا کی اور کلسٹر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے محکمہ صنعت وحرفت اور ڈِسٹرکٹ اِنڈسٹریز سینٹر (ڈِی آئی سی) بانڈی پورہ کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ پیداوار بڑھانے، معیار بہتر بنانے اور مارکیٹنگ کے مو¿ثر روابط قائم کرنے کے لئے مکمل تعاون فراہم کریں۔بعد ازاں، کمشنر سیکرٹری نے چیوا سمبل میں قائم ہونے والی نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس کے قیام سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس موقعہ پر اُن کے ہمراہ جنرل منیجر ڈی آئی سی بانڈی پورہ سمیراحمد جان اور فنکشنل منیجر عبدالرو¿ف گلکار بھی تھے۔یہ دورہ حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ کاریگروں کو بااختیار بنانے، صنعتی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے، روایتی ہنر کی حفاظت کرنے اور بانڈی پورہ میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سٹیٹ موٹر گیراجزبمنہ سری نگر کا اَچانک دورہ کیا

Next Post

شانت منو نے جی جی ایم سائنس کالج اور گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شانت منو نے جی جی ایم سائنس کالج اور گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کا دورہ کیا

شانت منو نے جی جی ایم سائنس کالج اور گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS