Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

شانت منو نے جی جی ایم سائنس کالج اور گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کا دورہ کیا

by Indian Times
30/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو……. ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے اعلیٰ تعلیم شانت منو نے حالیہ شدید سیلاب کے بعدجس نے تعلیمی اِداروں کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا اور تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالا جی جی ایم سائنس کالج اور گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کا دورہ کیا تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اُن کے ہمراہ نوڈل پرنسپل جموں ڈویژن کالجز پروفیسر (ڈاکٹر) رویندر تکو، نوڈل بھی تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو پرنسپل جی جی ایم سائنس کالج پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش کمار گپتا اورپرنسپل گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس پروفیسر (ڈاکٹر) راجندر سنگھ نے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔دونوں اداروں نے تعلیمی بلاکوں، لیبارٹریوں، لائبریریوں، ہوسٹلوں کے ساتھ ساتھ فرنیچر، آلات اور تعلیمی وسائل کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع دی۔ جی جی ایم سائنس کالج کے بوٹینیکل گارڈن، لان، باونڈری وال اور دیگر سبزہ زار بھی شدید متاثر ہوئے جبکہ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سے کلاس روموں اور طلبا¿ کی سہولیات کی معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔شانت منو نے متاثرہ جگہوں کا معائینہ کرتے ہوئے تباہی کے پیمانے اور طلبا¿ و عملے کو ہونے والی تکلیف پر گہری تشویش کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم تعلیمی سرگرمیوں کی جلد بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔اُنہوںنے زور دے کر کہا کہ طلبا¿ کی فلاح و بہبود اور تعلیم کا تسلسل حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کالج اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات اور فوری ضروریات کی تفصیلی رپورٹس تیار کریں تاکہ بروقت اِمداد فراہم کی جا سکے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے اعلیٰ تعلیم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ مستقبل میں ایسی آفاتِ سماوی سے نمٹنے کے لئے اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی مقامات کی حفاظت بلا تعطل سیکھنے اور تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لئے بہت ضروری ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

Next Post

وزیر اعلیٰ نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی جموں و کشمیر میں ترقی کی تعریف کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی جموں و کشمیر میں ترقی کی تعریف کی

وزیر اعلیٰ نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی جموں و کشمیر میں ترقی کی تعریف کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS