سرینگر…. 05ستمبر…. سی این آئی…. حکومت کی اولین ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ جی ایس ٹی ٹیکس اصلاحات کے فوائد ملک کے تمام عام لوگوں تک پہنچیں کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہو گی کہ شرح میں کمی کو جنتا ہوسکے عام لوگوںتک پہنچایا جائے۔ سی این آئی کے مطابق انڈیا ٹوڈے ٹی وی اور آج تک کے ساتھ ایک انٹرویو میںمرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہا جی ایس ٹی کی شرحوں میں کٹوتیوں کو عام لوگوں تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ وزیر نے ذکر کیا کہ حکومت کے پاس 22 ستمبر کے بعد بہت زیادہ کام ہے اور انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جی ایس ٹی اصلاحات کے فوائد عام لوگوں تک پہنچیں گے۔ نرملا سیتارامن نے کہا”ہماری بنیادی توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہو گی کہ شرح میں کمی کو جنتا ہوسکے عام لوگوںتک پہنچایا جائے۔ ہمارے پاس 22 ستمبر کے بعد بہت زیادہ کام ہے۔ یہ ایک بڑی چوکسی کی مشق ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے فوائد عام آدمی تک پہنچیں گے“۔ سیتا رمن نے زور دے کر کہا کہ جی ایس ٹی کی نئی اصلاحات ملک کے متوسط طبقے اور عام آدمی کی بنیادی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 90 فیصد اشیاءپانچ فیصد یا اس سے نیچے ٹیکس سلیب میں آتی ہیں، جبکہ صرف ایک فیصد اشیائ40 فیصد ٹیکس کی شرح کو چھوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی اور متوسط طبقہ، ان کی بنیادی ضروریات اور خواہشات جی ایس ٹی اصلاحات کے لیے بنیادی توجہ ہیں۔ مرکزی وزیر خزانہ نے نوٹ کیا کہ صنعت کے نمائندوں بشمول پبلک سیکٹر کمپنیوں اور بیمہ کنندگان نے حکومت کو جی ایس ٹی اصلاحات کو لاگو کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اگر کوئی کمپنی دوسری بات کہتی ہے تو ہم ان سے بات کریں گے۔ کھپت بڑھے گی، اور اسی طرح آمدنی بھی۔






