Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سی پی رادھا کرشنن 15ویں نائب صدر منتخب

by Indian Times
10/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /09ستمبر / سی این آئی /آر ایس ایس اور بی جے پی میں مضبوطی سے جڑیں رکھنے والے چندرپورم پونوسامی رادھا کرشنن کو ملک کے 15 ویں نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ملک کے نائب صدر عہدے کیلئے انتخابات مکمل ہوئے جس دوران این ڈی اے امید وار رادھا کرشنن کو اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار جسٹس بی سدرشن ریڈی کو شکست دے کر نائب صدر ہند کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔انتخابی ریٹرننگ آفیسر کے مطابق رادھا کرشنن نے 452 پہلی ترجیحی ووٹ حاصل کیے، جبکہ ریڈی 300 میں کامیاب ہوئے۔ خیال رہے کہ منگل کو اس عہدے کیلئے انتخابات ہوئے اور شام کو گنتی ختم ہونے کے فوراً بعد نتائج کا اعلان کیا گیا۔67 سالہ رادھا کرشنن جگدیپ دھنکر کی جگہ لے رہے ہیں، جنہوں نے 21 جولائی کو نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا۔انہوں نے 31 جولائی 2024 کو مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے تقریباً ڈیڑھ سال تک جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت دیگر سیاسی لیڈران نے انہیں مبارک باد دی ہے ۔ امیت شاہ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ”مجھے پختہ یقین ہے کہ معاشرے کی نچلی سطح سے اٹھنے والے لیڈر کی حیثیت سے آپ کی سمجھداری اور انتظامیہ کے بارے میں گہرا علم ہماری پارلیمانی جمہوریت میں پسماندہ لوگوں کی خدمت کے لیے بہترین کام کرنے میں ہماری مدد کرے گا“۔انہوں نے مزید لکھا کہ ایوان بالا کے تقدس کے نگہبان کے طور پر آپ کے سفر کے لیے میں آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اِنٹرمنسٹریل سینٹرل ٹیم ( آئی ایم سی ٹی ) نے کولگام کا دورہ کیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے پی ایم اے وائی ۔ یو 2.0 کے پہلے یو ٹی ایل ایس ایم سی اجلاس کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے پی ایم اے وائی ۔ یو 2.0 کے پہلے یو ٹی ایل ایس ایم سی اجلاس کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے پی ایم اے وائی ۔ یو 2.0 کے پہلے یو ٹی ایل ایس ایم سی اجلاس کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS