Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

وزیر اعلیٰ نے ہانگول اور اس کی رہائش گاہ کے تحفط کیلئے سفارشات پر جلد عملدرآمد کا عہد کیا

by Indian Times
13/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…انفو….وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے عہد کیا کہ ان کی حکومت ہانگول کے تحفظ اور دیگر خطرے سے دوچار انگولیٹس کے تحفظ کے دوسرے بین الاقوامی کانفرنس ( 2IHUC-25 ) کی سفارشات پر فوری عمل کرے گی تا کہ اگلی ایسی کانفرنس سے قبل ہانگول اور مارخور کی آبادی میں قابلِ پیمائش پیش رفت حاصل کی جا سکے ۔ وزیر اعلیٰ جو کہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر ( سکاسٹ ۔ کے ) کے پرو۔ چانسلر بھی ہیں ، نے سکاسٹ ۔ کے شالیمار کیمپس میں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا ۔ تحفظ کے ماہرین ، سائنسدانوں ، پالیسی سازوں اور بھارت اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مندوبین کے ایک معزز اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت کانفرنس کے نتائج کو انتہائی سنجیدگی سے لے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ” اپنی حکومتی ساتھیوں کی جانب سے ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس کانفرنس سے نکلنے والی سفارشات کو جلد سے جلد نافذ کیا جائے گا ۔ میری امید ہے کہ جب ہم اگلی بار یہاں ملیں گے تو ہانگل اور مارخور کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہو گا ۔ “ مشہور ماہر تحفظ ماحول ایم کے رنجیت سنگھ کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ تحفظ ماحول انسانی فلاح و بہبود سے گہرا تعلق رکھتا ہے ۔ اپنے ذاتی افسوس کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر عمر عبداللہ نے بتایا کہ ڈھاچیگام نیشنل پارک کے قریب رہنے کے باوجود انہوں نے کبھی ہانگل کو ننگی آنکھوں سے نہیں دیکھا ۔ انہوں نے خبر دار کیا ” میں نہیں چاہتا کہ ایسی صورتحال پیدا ہو جہاں ہمارے بچے اور پوتے پوتیاں ان انواع کو صرف کتابوں میں تصاویر کے ذریعے جانیں ، جیسے ڈوڈو یا وولی میمتھ ۔ یہ ایک ایسی تباہی ہو گی جسے ہمیں ہر گز نہیں ہونے دینا چاہئیے ۔ “ وزیر اعلیٰ نے تعلیمی اداروں اور سرکاری ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تا کہ عملی نتائج حاصل کئے جا سکیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ” جب تک تعلیمی تحقیق اور سرکاری عمل درآمد کے درمیان ہم آہنگی نہ ہو ، ہم ہانگل جیسے شاندار جانوروں کو کھو دینے کا خطرہ مول لیتے ہیں ۔ ہر نوع کسی وجہ سے موجود ہے ۔ جب وہ ترقی کرتی ہیں ، ماحولیاتی نظام ترقی کرتا ہے ، تو انسانیت بھی ترقی کرتی ہے ۔ “ خود پسندی کے خلاف خبر دار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انواع ایک محکمے سے دوسرے محکمے میں فائلوں کے منتقل ہونے کا انتظار نہیں کریں گی ۔ انہوں نے کہا ” ہم بیورو کریٹک تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ اس کانفرنس کے نتائج کو فوری عمل میں تبدیل کرنا ضروری ہے ۔ “ وزیر اعلیٰ نے بین الاقوامی اور قومی مندوبین کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسی کانفرنس زیادہ بار منعقد ہوں گی ۔ تین روزہ ایونٹ میں 200 سے زائد مندوبین شریک ہوئے جن میں امریکا ، برطانیہ ، کنیڈا، مشرق وسطی ، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا سے ممتاز جنگلی حیات کے ماہرین ، تحفظ پسند اور حیاتیات دان شامل تھے ۔ شرکاءنے ہانگل ، مارخور اور ہمالین خطے کے دیگر خطرے سے دوچار اونگلیٹس کے تحفط کیلئے تحقیق اورحکمت عملیوں کا تبادلہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ”انسٹی ٹیوٹ آف ماو¿نٹین وائلڈ لائف سائنسز“ کے عنوان سے ایک ویژن دستاویز جاری کی اور شرکاءمیں ایوارڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں وزیر جنگلات جاوید احمد رانا ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نذیر اے گنائی ، پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس سریش گپتا اور بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر گونزالیز شامل تھے ۔ اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مسٹر عمر عبداللہ نے نتیجہ اخز کیا ” یہی میری امید ہے ، یہی میرا یقین ہے ، اور مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اسے صحیح طریقے سے اپنائیں ، جیسا کہ ہم نے پروجیکٹ ٹائیگر کے ساتھ کامیابی دیکھی اور ہانگل اور مارخور کے ساتھ حوصلہ افزاءعلامات دیکھیں ۔ یہ کامیابی بڑھتی رہے گی ۔ “

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے یوتھ افئیرز کے مرکزی وزیر کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی

Next Post

درگاہ حضرت بل میں عقیدت مندوں کا اژدھام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
درگاہ حضرت بل میں عقیدت مندوں کا اژدھام

درگاہ حضرت بل میں عقیدت مندوں کا اژدھام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS