سری نگر….۲۱،ستمبر….جے کے این ایس…. پیغمبر آخر الزماں،حضرت محمدمصطفےٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک بھر کےساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اختتامی تقریبات(جمعتہ الوداع) کا انتہائی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کےساتھ اہتمام کیاگیا۔تاریخی آثارشریف درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کے موقعہ پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا،جہاں ہزاروں فرزندان توحید اورباپردہ مسلم خواتین اور بچیاں باجماعت نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد موئے مقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق اورموجودہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ سمیت کئی شخصیات نے بھی درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ باجماعت اداکی ۔جے کے این ایس کے مطابق یوم ولادت باسعادت محسن انسانیت ،باعث تکوین کائنات،نبی آخرالزماں،نبی برحق، حضور پُرنور، حضرت محمد ﷺ یعنی عید میلاد النبی ﷺ کی اختتامی تقریبات(جمعتہ الوداع) کا سری نگرسمیت وادی کے اطراف واکناف میں انتہائی عقیدت و احترام اور تزک واحتشام کےساتھ اہتمام کیاگیا۔ وادی میں میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سب سے بڑی بابرکت اور روح پروراختتامی تقریب درگاہ شریف حضرت بل میں منعقد ہوئی، جہاں وادی کے اطراف واکناف سے ہزاروں فرزندان توحید بشمول باپردہ مسلم خواتین،لڑکیوں اور بچوں وبچیوںنے خشووخجوکیساتھ شب خوانی کی روح پرورمجلس میں شرکت کی ۔ ادھر انتظامیہ وقف بورڈ اور کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے جبکہ امن وقانون کو برقراررکھنے نیز عقیدت مندوںکی حفاظت کیلئے پولیس نے اضافی انتظامات کئے تھے ۔جمعہ کے روز ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے سری نگر میں درگاہ حضرت بل میں نماز باجماعت ادا کی اوربعدازاں عقیدت موئے مقدس صلی اللہ علیہ وسلم) کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔عینی شاہدین کے مطابق تاریخی آثارشریف درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ کے موقعہ پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ، جہاں وادی بھر سے آئے ہزاروںعقیدت مندوں نے نماز جمعہ اداکی اورپھروہ موئے مقدّس صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔اس دوران حضر ت بل کی فضاءدرودحضور کی صداﺅں سے معطر ہوئی جبکہ موئے مقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار کے دوران یہاں رقعت آمیز مناظر دیکھے گئے ،جہاں عقیدت مند سسکیاں لیتے اور ہاتھ بارگاہ الٰہی میں اُٹھا ئے دعائیں مانگ رہے تھے ۔عقیدت مندوں نے نم آنکھوں کے ساتھ اور قرآنی آیات کی تلاوت کے دوران اپنے، اپنے اہل خانہ اور دنیا میں امن کے لیے دعا کی۔ عاشقان رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) نے عاجزی اور انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاوں کی معافی طلب کی جبکہ وادی کشمیر کے امن واماں، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعا مانگی گئیں۔بعدازاں نماز عصر،مغرب اور نماز عشاءکے بعد بھی ہزاروں عقیدت مندمقدس ﷺ کے دیدار سے فیضاب ہوئے۔اس دوران شہر و دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کےلئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے جبکہ ٹریفک جام سے بچنے کےلئے پہلے ہی روٹ پلان ٹریفک پولیس نے مرتب دیا تھا تاکہ زائرین کو پارکنگ یا ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ادھرمیلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اختتامی تقریبات آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ، آثار شریف اولڈ بارہمولہ،جناب صاحب صورہ، آثار شریف شہری کلاش پورہ اور تاریخی جامع مسجد سرینگر،، اننت ناگ ، پلوامہ ، گاندربل ، بڈگام ، کپوارہ ، ہندوارہ ، گریز میں بھی اہتمام کیاگیا۔





