Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

10 دنوں میں1.37 لاکھ میٹرک ٹن پھل وادی سے باہر منتقل /صوبائی کمشنر کشمیر

by Indian Times
23/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…۲۲،ستمبر….جے کے این ایس…. ڈویڑنل کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے پیر کو کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ اور ٹرین پارسل سروس کا استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 10 دنوں میں کشمیر وادی سے1.37 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ تازہ پھل بیرون منڈیوں میں بھیجے گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے اپنے دفترمیں میں میڈیا سے وابستہ افراد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ اوسطاً 1500 سے2000 پھلوں سے لدے ٹرکوں کو روانہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ کے ذریعے نقل و حرکت کا ایک متبادل طریقہ وضع کیا گیا ہے تاکہ بغیر کسی پریشانی کے نقل و حمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیر نے مزید بتایا کہ ٹرکوں کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تقریباً 3500سے4000 گاڑیاں روزانہ سری نگر جموں قومی شاہراہ سے گزرتی(آواجاہی) ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی دہلی کے لیے پارسل ٹرین سروس بھی روزانہ 800سے1000 ٹن پھلوں کی کھیپ لے کر جاتی ہے۔ ڈویڑنل کمشنر کشمیرکاکہناتھاکہ ٹرکوں کی نقل و حرکت میں اب نمایاں بہتری آئی ہے۔ پہلے یہ تقریباً 1500 تھی، لیکن آج تقریباً 4000 ٹرک شاہراہوں پر دیکھے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صرف قاضی گنڈ سے تقریباً 2000 ٹرک آج یعنی پیر22ستمبرکو جموں کےلئے روانہ ہوئے۔کشمیر ڈویژن میںسیول انتظامیہ کے سربراہ انشول گرگ نے مزید کہاکہ پھلوں سے لدے ٹرکوں کے انخلاءکو اولین ترجیح دی گئی ہے اور ان ٹرکوں کو سری نگر جموں قومی شاہراہ اور مغل روڈ دونوں کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، پھل کی کھیپ کو ٹرینوں کے ذریعے براہ راست دہلی کے آدرش نگر بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر سے پھلوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر نکالا جا رہا ہے۔انشول گرگ نے کہا کہ بحالی کے کاموں کے لیے موسم سازگار رہا ہے اور آنے والے دنوں میں بفر اسٹاک میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ذاتی طور پر ہائی وے کی بحالی اور پھلوں کو نکالنے کی کوششوں کی نگرانی اور جائزہ لے رہے ہیں۔ڈویڑنل کمشنر نے مقامی لوگوں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا، یہ کہتے ہوئے کہ عوامی حمایت نے انتظامیہ کو حالیہ رکاوٹ کے دوران مشکلات کو کم کرنے اور آپریشن کو ہموار کرنے کے قابل بنایا۔انشول گرگ نے یقین دلایا کہ کشمیر وادی میں ضروری اشیاءبشمول ایندھن اور ایل پی جی کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے لوگوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی۔۔ ایندھن کی دستیابی پر خدشات کا جواب دیتے ہوئے ڈویڑنل کمشنرکشمیر نے کہا کہ کشمیرمیں سپلائی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک ہفتے کےلئے ایندھن کا سٹاک دستیاب ہے اور اس کی بھرائی باقاعدگی سے ہو رہی ہے۔ لوگوں کو افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ کافی ذخیرہ موجود ہے، اور انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

متعدد اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقی

Next Post

سیلاب متاثرین کیلئے جامع امدادی پیکیج کی اُمید/اپوزیشن لیڈرسنیل شرما

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیلاب متاثرین کیلئے جامع امدادی پیکیج کی اُمید/اپوزیشن لیڈرسنیل شرما

سیلاب متاثرین کیلئے جامع امدادی پیکیج کی اُمید/اپوزیشن لیڈرسنیل شرما

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS