Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے ڈِسٹرکٹ ہسپتال گاندربل میں ’سیوا پَرو‘ کے تحت میگا ہیلتھ کیمپ کا کیااِفتتاح 

by Indian Times
24/09/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گاندربل…انفو….چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ڈِسٹرکٹ ہسپتال گاندربل کے احاطے میں”سیوا پَرو“ پروگرام اور ”سوستھ ناری، سشکت پریوار ابھیان“ کے تحت ایک میگا ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم جموںوکشمیر ڈاکٹر سیّدعابد رشید شاہ،صوبائی کمشنر کشمیر انشل گرگ اورضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جتن کشور بھی موجود تھے۔ابھیان کے تحت عوام کے لئے وسیع پیمانے پر صحت سہولیات فراہم کی گئیں۔ زائد اَز70 برس عمر کے بزرگ شہریوں کو” آیوشمان بھارت“سکیم کے تحت گولڈن ہیلتھ کارڈ جاری کئے گئے تاکہ وہ مفت اور معیاری صحت سہولیات حاصل کر سکیں۔کیمپ میں غیر متعدی امراض کی سکریننگ، عمومی طبی معائینے، تپ دق (ٹی بی )کی سکریننگ اور ذہنی صحت کے سٹالز بھی شامل تھے جن سے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے فائدہ اُٹھایا۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری نے ضلع میں جاری مختلف صحت کے بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں کا جائزہ لیا جن میں 50 بستروں پر مشتمل کریٹیکل کیئر بلاک اور’ڈِسٹرکٹ اِنٹگریٹیڈ پبلک ہیلتھ کیئر لیبارٹری ‘شامل ہیںجو ایک جدید سہولیت ہے اور ضلعی سطح کی لیبارٹریوں کے ساتھ ہب اینڈ سپوک ماڈل پر کام کرے گی۔ اُنہوں یوٹی کیپکس سکیم کے تحت تعمیر کی جانے والی مردہ خانہ کی عمارت، اِنتظامی عمارت اور پبلک کینٹین کا بھی معائینہ کیا۔بعد ازاں، چیف سیکرٹری نے تولہ مولہ میں واقع کھیر بھوانی مندر کا دورہ کیا اور وہاں یاتری نواس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے جاری کام کا معائینہ کیا اور باقی کاموں کی تکمیل کے لئے متعین مدت کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی۔ سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج اعجاز اسد نے انہیں منصوبے کی موجودہ صورتحال اور کام کی رفتار سے آگاہ کیا۔چیف سیکرٹری نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہدایت دی کہ مقررہ مدت کے اندر کام مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار تیز کریں تاکہ بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آج جب ہندوستان بولتا ہے تو پوری دنیا بغورسنتی ہے /راجناتھ سنگھ

Next Post

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں کابینہ میٹنگ منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں کابینہ میٹنگ منعقد

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں کابینہ میٹنگ منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS