Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سیکرٹری آر ڈی ڈی نے حمایت 2.0 ہنر تربیت اور روز گار کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کیلئے ’ کوشل رتھ ‘ کا کیا افتتاح

by Indian Times
02/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج مسٹر محمد اعجاز اسد نے نوجوانوں کیلئے روز گار کو فروغ دینے کیلئے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ’ کوشل پرو 2025 ‘ کا افتتاح کیا جو حمایت ۔ ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی پروگرام کے تحت ایک آئی ای سی کم ملازمت کی تقریب ہے ۔ ملازمت کی تقریب ایک اہم بھرتی پلیٹ فارم بن گئی جس میں 17 معروف آجروں نے حصہ لیا جن میں پیپسیکو ، ڈومینوز ، کوکا کولا بربیک نیشن ، برگر کنگ ، ورڈھمن ٹیکسٹائیلز اور ربلی فوڈز شامل ہیں ، جنہوں نے ریٹیل ، ہاسپٹیلٹی ، ٹیکسٹائیلز ، خوراک و مشروبات ، آئی ٹی ۔ آئی ٹی آئی ایس اور نگرانی خدمات جیسے شعبوں میں متعدد آسامیاں پیش کیں ۔ اس تقریب میں حمایت کے تحت پروجیکٹ ایپلائی منٹ ایجنسیوں ( پی آئی ایز ) کی طرف سے متحرک کئے گئے 250 سے زائد ہنر مند نوجوانوں نے شرکت کی جن میں سے کئی امیدواروں کو موقع پر ہی ملازمت کی پیشکشیں موصول ہوئیں ۔ اپنے خطاب میں سیکرٹری موصوف نے زور دیا کہ ملازمتیں حمایت ۔ ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی پروگرام کا بنیادی سنگ میل ہیں ۔ انہوں نے کہا ” کوشل پرو جیسے جاب میلے تربیت یافتہ نوجوانوں اور آجروں کے درمیان براہ راست پل کا کردار ادا کرتے ہیں، جو شفاف ، پائیدار اور صنعت سے چلنے والے روز گار کے نتائج کو یقینی بناتے ہیں ۔ “ محکمہ کی مارکیٹ سے متعلقہ ہنر پر توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر اعجاز اسد نے کہا کہ دوہری اقدامات ۔ کوشل پرب اور کوشل رتھ ۔ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو پائیدار ذریعہ معاش کیلئے ہنر سے آراستہ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں ۔ سیکرٹری موصوف نے منتخب امیدواروں کو تقرری کے خطوط بھی تقسیم کئے ۔ تقریب کا اختتام ’ کوشل رتھ ‘ کی روانگی کے ساتھ ہوا جو ایک موبائل آوٹ ریچ گاڑی ہے جو 20 دنوں تک بلاک سے بلاک تک سفر کرے گی ، ریکارڈ شدہ پیغامات نشر کرے گی ، پمفلٹس تقسیم کرے گی اور دیہی نوجوانوں کو ہنر کی تربیت اور پلیسمنٹ کیلئے متحرک کرے گی اور اس اسکیم کے فوائد آخری گاوں تک پہنچائے گی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جی اے ڈِی کے کام کاج کا لیاجائزہ

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر کی ” یووا شکتی “ کو سراہا اور نوجوانوںسے تبدیلی کیلئے محرک بننے پر زور دیا

لیفٹنٹ گورنر نے وجے دشمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS