Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے جنوبی کشمیر میں محکمہ جنگلات کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
12/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو……..وزیر برائے محکمہ جنگلات و ماحولیات جاوید احمد رانا نے سول سیکرٹریٹ میں ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں اننت ناگ، کولگام اور پلوامہ اَضلاع میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جنگلاتی ترقی، شجرکاری، ماحولیاتی سیاحت کے فروغ، مٹی و آبی تحفظ، جنگلاتی اثاثوں کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے دیرپا انتظام میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت جیسے اہم شعبہ جات پر غوروخوض کیا گیا۔ وزیر موصوف نے اَب تک کی پیش رفت کا احاطہ کرتے ہوئے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں مزید بہتری اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوںکے تناظر میں جنوبی کشمیر میں سبز علاقے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے متعلقہ ڈویژنل فارسٹ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ شجرکاری مہمات کو اوّلین ترجیح دیں اور ہر علاقے کی مناسبت سے تفصیلی منصوبے مرتب کریں۔اُنہوں نے کہا کہ شجرکاری کا عمل محض پودے لگانے تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان کی بقا¿ اور نگہداشت بھی اتنی ہی اہم ہے۔اُنہوں نے اِس مقصد کے لئے محکمہ جنگلات کو ہدایت دی کہ شجرکاری کے بعد نگہداشت اور مو¿ثر نگرانی کے نظام کو عملی طور پرعملایا جائے تاکہ ماحول دوست اَقدامات کے دیرپا اثرات ممکن ہو سکیں۔وزیر جاوید رانانے عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت کے جنگلات پر مبنی دیرپائی اور مقامی روزگار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اُضلاع میں شجرکاری اور جنگلاتی بحالی کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے مو¿ثر اطلاعات، تعلیم اور ابلاغ (آئی اِی سی ) مہمات پر زور دیتے ہوئے مقامی کمیونٹی، تعلیمی اِداروں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں میں ماحولیاتی بیداریپیدا کیا جاسکے۔اُنہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے زیرِ اِلتوا¿ جنگلاتی منظوریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ منظوری کے عمل کو مو¿ثر، مربوط اور تیز تر بنایا جائے۔ وزیر جنگلات نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت دی کہ ماحولیاتی ضوابط پر مکمل عمل آور ی کو یقینی بناتے ہوئے پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے اہم منصوبوں کو بروقت ماحولیاتی منظوری دی جائے۔اُنہوں نے مٹی کے تحفظ اور سوشل فارسٹری سرگرمیوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اَقدامات زمین کے کٹاو¿ کو روکنے، زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر بنانے اور جنگلات پر انحصار کرنے والی کمیونٹیوں کے لئے دیرپا معاش کے ذرائع فراہم کرنے میں کلیدی رول اَدا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے اِن سرگرمیوں کو موسمیاتی اور دیہی ترقی کے جامع منصوبوں سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں وزیر موصوف نے فارسٹ رائٹس ایکٹ (ایف آر اے) کے ضلع وار عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا اور اِنفرادی و اِجتماعی جنگلاتی حقوق کی بروقت شناخت و اندراج پر خاص توجہ دی۔ اُنہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت دی کہ وہ محکمہ مال اور قبائلی امور کے ساتھ قریبی تال میل و اِشتراک رکھتے ہوئے زیر اِلتوا¿ دعوو¿ں کے تصفیے، شکایات کے اَزالے اور مناسب دستاویز بندی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔ اُنہوں نے اِس سلسلے میں سخت ہدایات بھی جاری کیں تاکہ قبائلی اَفراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔جاوید احمد رانا نے ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لئے اَضلاع میں نئے ممکنہ ایکوٹوراِزم مقامات کی نشاندہی اور ترقی پر زور دیا۔ اُنہوں نے مقامی نوجوانوں کے رول کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت ان منصوبوں کی دیرپائی کے لئے ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں بیداری بھی پیدا کرتی ہیں۔اُنہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر میں جنگلاتی تحفظ کو مو¿ثر اوردیرپا بنانے کے لئے تمام ممکنہ اَقدامات کئے جائیں گے تاکہ ترقیاتی ضروریات اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان توازن قائم رکھا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر ہینڈی کرافٹس شعبے کو فروغ دینے کے اَقدامات کا جائزہ لیا

Next Post

جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام ختم /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام ختم /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں وکشمیرمیں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام ختم /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS