Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر پولیس کے شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

by Indian Times
22/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…..لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے زیون سری نگر میں پولیس میموریل میں منعقدہ تقریب میں پولیس یادگاری دِن کے موقعہ پر جموں و کشمیر پولیس کے شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس فرض شناسی، نظم و ضبط، وفاداری اور بے لوث خدمت کی علامت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ قوم کی ترقی اور شہریوں کی زِندگی کو اَپنی جانوں پر ترجیح دی ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا، ”اُنہوں نے اَپنی جان کی قیمت پر بھی ترنگا بلند رکھا ہے۔“اُنہوںنے جموں و کشمیر پولیس کے بہادر اہلکاروں اور اُن کے اہلِ خانہ کے تئیں دِل سے شکریہ اَدا کیا جنہوں نے شہریوںکی حفاظت اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لئے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔منوج سِنہانے کہا، ”دہشت گردی کے خلاف لڑائی ، قوانین کو عملانا ہو، جرائم کی تحقیقات کرنا یا حالیہ آفاتِ سماوی جیسے ہنگامی حالات سے نمٹنا ہو، جموں و کشمیر پولیس کی اوّلین ترجیح ہمیشہ اَپنی ڈیوٹی رہی ہے۔“اُنہوںنے مزید کہا کہ ترنگے سے گہری محبت ہی وہ بنیادی جذبہ ہے جو ہمارے بہادر پولیس اہلکاروں کو بھرپور لگن اور عزم کے ساتھ مادرِ وطن کی خدمت اور عظیم قربانیاں دینے پر آمادہ کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا، ”ہمارے پولیس اہلکاروں کی تابناک و شاندار میراث زندہ ہے اور اُن کی عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہیں تاکہ وہ ملک کی اعلیٰ اَقدار کو برقرار رکھ سکیں۔ جموں و کشمیر پولیس کو ہمیشہ دہشت گرد خطرات کے خاتمے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔“اُنہوں نے فوجداری نظام اِنصاف کے پانچ ستونوں پولیس، پراسکیوشن، عدلیہ، فارنسک اور جیل پر زور دیا کہ وہ ترقی کے عمل میں سرگرم کردار ادا کریں اور سب کے لئے انصاف کو یقینی بنائیں۔منوج سِنہانے پولیس کے نظام کو مضبوط بنانے، منشیات کی سمگلنگ، نئے جرائم کے رُجحانات اور جھوٹے بیانیوں سے مو¿ثر طور پر نمٹنے کے لئے اِختراع اور جدید ٹیکنالوجی اَپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اُنہوںنے پولیس اہلکاروں اور اُن کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ اُنہوں نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ جموں و کشمیر پولیس متعدد فلاحی پروگرام عملا رہی ہے تاکہ پولیس کے بہادر شہدا¿کے اہلِ خانہ آرام اور وقار کی زِندگی گزارسکےں۔ڈِی جی پی جموں و کشمیر پولیس شری نلین پربھات نے اُن بہادر پولیس اہلکاروں کے نام پڑھ کر سُنائے جنہوں نے فرض کی راہ میں اَپنی جانیں نچھاور کیں۔ شہدا¿ کی یاد اور احترام میں ہتھیار اُلٹے کئے گئے اور دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی گئی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا بھی دورہ کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مناسب وقت پر ریاستی حیثیت کی بحالی:امت شاہ

Next Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زیون میںیومِ شہدائے پولیس کے موقعہ پر پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زیون میںیومِ شہدائے پولیس کے موقعہ پر پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زیون میںیومِ شہدائے پولیس کے موقعہ پر پولیس شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS