Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں پشمینہ آرٹیزن ایوارڈز تقریب میں جموں و کشمیر کے دستکاروں کو عزت دی

by Indian Times
25/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر ….24 اکتوبر /انفو/لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ” مقامی مصنوعات خریدیں اور ہمارے عظیم دستکاروں کو بااختیار بنائیں “ ۔ لفٹینٹ گورنر آج سرینگر میں ” پشمینہ انٹر پرنیور ز میکرز اینڈ آرٹیزنز فاو¿نڈیشن “ کے زیر اہتمام پشمینہ آرٹیزن ایوارڈز تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر گھرانے کو یو ٹی کے ماہر دستکاروں کی بنائی ہوئی تخلیقی مصنوعات خریدنی چاہئیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” مجھے یقین ہے کہ ملک کی بڑھتی ہوئی متوسط طبقہ ، جو 2030 تک آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ بن سکتا ہے ، جموں و کشمیر کے ہاتھ سے بنے مصنوعات کیلئے ایک مضبوط گھریلو مارکیٹ بنائے گا “۔ ہُنر مندوں کی دستکاری اور مہارت کو اجاگر کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بھر پور تخلیقی روایت کا ذخیرہ ہے ، جو اس کی منفرد اور اختراعی ہاتھ سے بنے مصنوعات میں ظاہر ہوتا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 2020 سے مختلف اقدامات نے نمایاں نتائج دئیے ہیں ، جن سے یو ٹی کے دستکاری کے برآمدات کو فروغ ملا اور اسے عالمی دستکاری مارکیٹ میں ایک منفرد کھلاڑی کے طور پر پیش کیا گیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا ” آئیے ہم ہنر مند ہاتھوں سے بنائی گئی مصنوعات کی عزت اور قدر کریں ۔ یہ ہاتھ صرف ایک مصنوعات نہیں بناتے ، بلکہ ہر دھاگے ، ہر پیچیدہ ڈیزائن اور لطیف رنگوں کے ذریعے جادو بُنتے ہیں ۔“ لیفٹنٹ گورنر نے دستکاری اور ہتھ کرگھا سیکٹر کو مضبوط بنانے اور برآمدات کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں نئی اسکیموں اور پالیسی مداخلتوں کے ساتھ ساتھ مضبوط انفراسٹرکچر کی ترقی نے نوجوان اور ماہر ہنر مندوں کو جامع تعاون فراہم کیا اور یو ٹی کے منفرد ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کو بحال کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ نئی جی ایس ٹی اصلاحات سے کاریگروں کو براہ راست فائدہ یقینی بنائیں ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے خوبصورت فن کو بڑے ہوائی اڈوں ، شاپنگ مالز اور ای کامرس سائٹس پر ہندوستان اور بیرون ملک زیادہ نمایاں کرنے پر زور دیا اور پروڈکٹ کے پیچھے ہنر مند ہاتھوں کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان شہروں اور دیہاتوں کو بھی عالمی دستکاری کے نقشے پر فروغ دینا چاہئیے جو اپنے کاریگروں کیلئے مشہور ہیں تا کہ وہ کاریگر اور دستکار جو کئی دہائیوں سے ان فنون کی مشق کر رہے ہیں ، انہیں وہ عزت ملے جس کے وہ مستحق ہیں ۔ پشمینہ آرٹیزن ایوارڈز نے روائتی دستکاری کے کئی زمرہ جات میں شاندار کارکردگی کو سراہا جس کا بنیادی مرکز پشمینہ سیکٹر پر تھا ۔ کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ ، سابق چئیر پرسن کے وی آئی بی ، ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹ اینڈ ہینڈ لوم کشمیر ، پشمینہ انٹر پرنیورز میکرز اینڈ آرٹیزنز ( پی ای ایم اے ) فاو¿نڈیشن اور پی ای ایم اے فاو¿نڈیشن کے عہدیداران ، سینئر افسران ، کاروباری اور تجارتی انجمنوں کے اراکین ، کاریگر اور دستکار اس تقریب میں شریک ہوئے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام اے سی کے ضمنی اِنتخابات :پولنگ عملے کی پہلی رینڈیمائزیشن بڈگام میں اَنجام دی گئی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں منعقدہ این اِی پی کنکلیو ۔2025 کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں منعقدہ این اِی پی کنکلیو ۔2025 کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں منعقدہ این اِی پی کنکلیو ۔2025 کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS