Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں منعقدہ این اِی پی کنکلیو ۔2025 کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

by Indian Times
25/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو……لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے منعقدہ این اِی پی کنکلیو۔ 2025 کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی کے تیز ی سے عمل آوری کے لئے تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ بات جموںوکشمیر کے لئے باعث افتخار ہے کہ جموں کشمیریوٹی کے تمام اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں قومی تعلیمی پالیسی کو عملانے والے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔اُنہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر کی یونیورسٹیاں اور کالج ایک ایسے تعلیمی نظام کی تشکیل کر رہے ہیں جو اِختراعات اور جدید تحقیق کے لئے اہم رول اَدا کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”ہم ایک ایسا تعلیمی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کر رہے ہیں جو مستقبل کے لئے جامع، اِختراعی اور بامعنی ہو۔ ہمارا مقصد جموں و کشمیر کے ہر طالب علم کو بااِختیار بنانا، ان کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا، ”وکست بھارت 2047@ کے جذبے کو برقرار رکھنا اور ملک کی ترقی کی داستان میں ایک باوقار حصہ دار بنانا ہے۔“اُنہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر اعلیٰ تعلیم کے نظام میں اِصلاحات اور مضبوطی کے لئے ایک تحریک کی تعمیر کر رہا ہے تاکہ بدلتی دُنیا کے چیلنجوںسے نمٹا جا سکے۔اُنہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کا دور اور روایتی ہندوستانی نظریات ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کریں گے۔منوج سِنہانے مزید کہا، ”اعلیٰ تعلیمی اِداروں میں تکنیکی ترقی اور ہندوستانی تہذیبی اَقدار کا امتزاج مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے اور مضبوط اِقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔“اُنہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کا مقصد اعلیٰ تعلیمی شعبے میں عدم مساوات کو کم کرنا اور نوجوانوں کے لئے مواقع میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ تنقیدی سوچ اور عمر بھر سیکھنے کی صلاحیت سے آراستہ ہو سکیں۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا، ”ہماری اعلیٰ تعلیمی اِداروں نے بین الشعبہ جاتی اور منصوبہ جاتی تعلیم کو اَپنایا ہے اور ہم روایتی مضامین کی حدود سے آگے بڑھ کر حقیقی دُنیا اور تعلیمی دنیا کے درمیان موجود رُکاوٹوں کو ختم کررہے ہیں۔ یہ ہمارے نوجوانوں کو بااِختیار بنائے گا اور ان کی ہنروں اور علم میں اضافہ کرے گا تاکہ وہ پیشہ ورانہ ترقی حاصل کر سکیں۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک مانیٹرنگ میکانزم تشکیل دینا ضروری ہے تاکہ تحقیقاتی منصوبے مستقبل پر مبنی ہوں، نئی سوچ کو فروغ دیں اور معاشرتی علم میں نئی جہتیں متعارف کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے زور دیا کہ تمام اعلیٰ تعلیمی اِدارے ”ڈیزائن یور اون ڈِگری“ جیسے اِختراعی پروگراموں کو مقررہ وقت میں عملائیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اِداروں کے درمیان وسائل کے اشتراک اور چیلنجوں کے مو¿ثر حل کے ذریعے جموں و کشمیر کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں ہمہ جہت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔اِفتتاحی تقریب میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وائس چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کونسل جے اینڈ کے پروفیسر دینیش سنگھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شانت منو، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں، سینئر اَفسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اَساتذہ اور طالب علموں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے سرینگر میں پشمینہ آرٹیزن ایوارڈز تقریب میں جموں و کشمیر کے دستکاروں کو عزت دی

Next Post

جی او سی 15کو ر نے چیف سیکرٹری سے سول ملٹری کوآرڈی نیشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی او سی 15کو ر نے چیف سیکرٹری سے سول ملٹری کوآرڈی نیشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

جی او سی 15کو ر نے چیف سیکرٹری سے سول ملٹری کوآرڈی نیشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS