Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

جی او سی 15کو ر نے چیف سیکرٹری سے سول ملٹری کوآرڈی نیشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

by Indian Times
25/10/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر……انفو………..جنرل آفیسر کمانڈِنگ (جی او سی) 15 کورزلیفٹیننٹ جنرل پرشانت سری واستو، جو وادی کشمیر میں فوجی آپریشنز کی نگرانی کرتے ہیں، نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولوسے اُن کے دفتر کے چیمبر میں ملاقات کی۔میٹنگ میں سول ملٹری کوآرڈی نیشن کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ مختلف ترقیاتی اور اِنتظامی اقدامات کو بلا تعطل انجام دیا جا سکے جو خطے میں عوامی فلاح و بہبود اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے ان اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جو سول اِنتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مشترکہ کوششوں کے متقاضی ہیں۔دوران گفتگو متعدد فیصلوں کی مو¿ثر عمل آوری اور عوام کی وسیع تر بھلائی کے لئے تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر بات کی گئی۔چیف سیکرٹری نے امن و استحکام قائم رکھنے میں فوج کے مسلسل تعاون کی تعریف کی جس سے جموںوکشمیر یوٹی میں ترقی کو سہولیت ملی۔ اُنہوں نے سول اِداروں اور آرمد فورسز کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اُبھرتے ہوئے چیلنجوں کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے اور مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سری واستو نے یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کرنے کے لئے فوج کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ تمام اقدامات بروقت اور لوگوں پر مرکوز طریقے سے عملایا جائے۔چیف سیکرٹری اور جنرل آفیسر کمانڈِنگ دونوں نے ادارہ جاتی ہم آہنگی کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ ترقیاتی اور عوامی فلاح کے اقدامات سیکورٹی کے تقاضوں کے ساتھ مل کر آسانی سے آگے بڑھیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا سری نگر میں منعقدہ این اِی پی کنکلیو ۔2025 کے اِفتتاحی سیشن سے خطاب

Next Post

چیف سیکرٹری نے کشمیر میراتھن کے دوسرے ایڈیشن کے انتظامات کا جائیزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے کشمیر میراتھن کے دوسرے ایڈیشن کے انتظامات کا جائیزہ لیا

چیف سیکرٹری نے کشمیر میراتھن کے دوسرے ایڈیشن کے انتظامات کا جائیزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS