Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے بنکم چندر چٹوپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا

by Indian Times
08/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر………..انفو…..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقدہ ’وندے ماترم‘ کے 150 ویں سال کی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوں نے بنکم چندر چٹوپادھیائے کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی گیت’ وندے ماترم‘ پر مشتمل نمائش کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ رِشی بنکم چندر نے ماں بھارتی اور اس کے بیٹوں کے درمیان رِشتے کو مضبوط کیا اور لوگوںکو آزادی حاصل کرنے کے لئے تحریک دِی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”مادرِ وطن کے تئیں ہمارا عزم اور لگن ہمارے ملک کو وِکست بھارت کی منزل تک لے جائے گا۔ نوجوانوں کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اس عظیم تہذیب کے وارث ہیں اور سماج کی ترقی و خوشحالی میں ان کی شراکت ماں بھارتی کے لئے بہترین خراجِ عقیدت ہوگی۔“سال 2025 ’وندے ماترم‘ کو 150 سال مکمل ہورہے ہیں۔ ہمارا قومی گیت ’وندے ماترم‘جسے بنکم چندر چٹوپادھیائے نے اَکشے نومی کے موقعہ پر لکھا تھا جو 7 نومبر 1875 ءکو تھا۔ ’وندے ماترم‘ سب سے پہلے ان کے ناول ”آنند مٹھ“ کے ایک حصے کے طور پر ادبی جریدے ”بنگ درشن“ میں شائع ہوا۔یہ گیت، مادرِ وطن کو طاقت، خوشحالی اور الوہیت کی علامت قرار دیتے ہوئے ہندوستان کے اتحاد اور خودداری کے جذبے کو شاعرانہ اِظہار کرتا ہے۔ یہ گیت جلد ہی کے لئے عقیدت کی ایک دیرپا علامت بن گیا۔ تقریبات میں سماج کے مختلف طبقات کے شہریوں نے’وندے ماترم‘ کو مختلف ورژن میں اِجتماعی طور پر گایا۔اِس موقعہ پررُکن پارلیمان جگل کشور شرما، ممبر پارلیمنٹ راجیہ سبھا اِنجینئر غلام علی کھٹانہ،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندرکر بھارتی، آئی جی پی جموںبھیم سین توتی، پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، ، اِنتظامی سیکرٹریز، سینئر اَفسران، تعلیمی اِداروں کے سربراہان، نوجوان اور ممتاز شہری موجود تھے جبکہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے اَفسران اور لوگوں نے بھی بذریعہ ورچیول موڈ اِس یونین ٹیریٹری سطح کے یادگاری پروگرام میں شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کانگریس غیرملکی دراندازوںکی پشت پناہ اورمحافظ /امت شاہ

Next Post

ستیش شرما نے جموں وکشمیر کے محکموں میں بھرتی کے قواعد کیلئے سِنگل وِنڈو ڈیجیٹل سسٹم کی مجوزہ منصوبے کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے جموں وکشمیر کے محکموں میں بھرتی کے قواعد کیلئے سِنگل وِنڈو ڈیجیٹل سسٹم کی مجوزہ منصوبے کا لیاجائزہ

ستیش شرما نے جموں وکشمیر کے محکموں میں بھرتی کے قواعد کیلئے سِنگل وِنڈو ڈیجیٹل سسٹم کی مجوزہ منصوبے کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS