Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

دہلی دہشت گردی کے تمام ذمہ داروں کو مثالی سزا ملے گی /امیت شاہ

by Indian Times
15/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…14نومبر ….سی این آئی ……دہلی دہشت گردی کے تمام ذمہ داروں کو ایسی سز ا ملے گی کہ کوئی بھی ہندوستان میں اس طرح کے حملے کے بارے میں سوچنے کی بھی جرات نہیں کرے گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کا اس دہشت گردانہ کارروائی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا عزم یقینی طور پر پورا کیا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی کار دھماکے کے مجرموں کو سزا دینے کیلئے مرکزی حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا کہ اس سے دنیا کو پیغام جائے گا اور کوئی بھی ہندوستان میں اس طرح کے حملے کے بارے میں سوچنے کی بھی جرات نہیں کرے گا۔شاہ کا پیغام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات میں شری موتی بھائی آر چودھری ساگر سینک اسکول اور ساگر آرگینک پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آیا۔ اس موقعہ پر وزیر داخلہ نے دہلی میں 10 نومبر کو ہونے والے کار دھماکے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، اور کہا کہ وزیر اعظم مودی کا اس دہشت گردانہ کارروائی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا عزم یقینی طور پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ”دہلی دہشت گردانہ حملے کے مجرموں کو دی گئی سزا سے دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ ہمارے ملک میں کسی کو اس طرح کے حملے کے بارے میں سوچنے کی بھی جرات نہیں کرنی چاہئے “ ۔شاہ نے کہا”وہ تمام لوگ جنہوں نے اس بزدلانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے اور جو اس کے پیچھے ہیں انہیں قانون کے سامنے لایا جائے گا اور انہیں سخت ترین سزا دی جائے گی۔ حکومت ہند اور وزارت داخلہ اس کو یقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ “ اس موقع پر، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ساگر آرگینک پلانٹ اور موتی بھائی چودھری ساگر سینک اسکول کا افتتاح ہے، اور اس بات کی نشاندہی کی کہ موتی بھائی کاکا مانسا کے تمام شہریوں کے لیے ایک مثالی اور تحریک ہیں۔شاہ نے کہا کہ موتی بھائی نے ایک ایسی زندگی گزاری جو پوری طرح سے مہاتما گاندھی کے اصولوں پر مبنی تھی۔ شاہ نے کہا کہ موتی بھائی چودھری کے نام پر قائم ساگر سینک اسکول گجرات کے کئی اضلاع کے بچوں کے لیے ہندوستانی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کا راستہ کھولے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں کشمیر اپنے ماضی کو بہا کر روشن مستقبل کی طرف رواں دواں /منوج سنہا

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی

لیفٹنٹ گورنر نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS