Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

دیہی علاقوں میں ترقیاتی خلاءکو پُر کرنے کیلئے تمام ضروری خدمات تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے ۔ سکینہ

by Indian Times
16/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کلگام ….انفو….وزیر صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے کلگام ضلع کا ایک وسیع دورہ کیا ، جس کے دوران انہوں نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور متعدد عوامی سہولیات کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کلگام میں سکینہ ایتو نے ایم ایل اے کلگام ایم وائی تاریگامی اور ایم ایل اے دیو سر پیر زادہ فیروز احمد کی موجودگی میں ملٹی پرپز اسپورٹس کمپلیکس کی بنیاد رکھی ۔ اس کے بعد وزیر نے چمگنڈ کلگام میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر کا افتتاح کیا ۔ افتتاح کے بعد انہوں نے سینٹر کی مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور صحت کی سہولیات کا معائینہ کیا ۔ دریں اثنا وزیر نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ڈی کے مرگ نور آباد کلگام میں لائیبریری بلاک ، کمپیوٹر لیب ، آرٹ اینڈ کرافٹ لیب کا افتتاح بھی کیا ۔ وزیر نے جی ڈی سی ڈی ایچ پورہ میں گرلز کامن روم اور اسی کالج کے قریب ٹیچرز کوارٹرز کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ بعد میں وزیر نے اہم روڈ پروجیکٹس جیسے پھلی پورہ واٹو روڈ اور کُٹمارگ ۔ زین دار ۔ ٹھوکر پورہ روڈ کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ کُٹمارگ میں وزیر نے ایک بڑے پبلک دربار سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں سکینہ ایتو نے زور دیا کہ یہ ترقیاتی اقدامات حکومت کی ترجیح کو ظاہر کرتے ہیں کہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی خلاءکو پُر کرنے اور ضروری خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم میں بہتری پائیدار ترقی اور طویل مدتی کمیونٹی کو بااختیار بنانے کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ انہوں نے کہا ” حکومت شفاف ، احتساب پذیر اور عوام پر مبنی گورننس فراہم کرنے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے ۔ ہماری مسلسل توجہ عوامی خدمات کو بہتر بنانے ، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ ہر شہری حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے مستفید ہو ۔ “ مقامی افراد نے تیزی سے ترقی کیلئے وزیر کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ یہ عوامی دربار حکومت اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ انہیں شکایات کے حل کیلئے براہ راست پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے یو ٹی میں یوتھ انگیجمنٹ اینڈ ایمپاورمنٹ پروگرام کیلئے منصوبوں اور تیاریوں کا جائیزہ لیا

Next Post

ستیش شرما نے کھور میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ اور افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی
Business

مختلف وفود لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

19/03/2026
جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر
Business

جموں و کشمیرجلد ہی دہشت گردی سے پاک ہو جائےگا/ لیفٹیننٹ گورنر

18/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے کھور میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ اور افتتاح کیا

ستیش شرما نے کھور میں ترقیاتی کاموں کا معائینہ اور افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS