Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے یو ٹی میں یوتھ انگیجمنٹ اینڈ ایمپاورمنٹ پروگرام کیلئے منصوبوں اور تیاریوں کا جائیزہ لیا

by Indian Times
16/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں… انفو…چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی تا کہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ثقافتی ، تعلیمی ، کاروباری اور کمیونٹی پر مبنی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی معنی خیز شرکت کو فروغ دینے کے مقصد سے یو ٹی بھر میں ہونے والے یوتھ انگیجمنٹ اینڈ ایمپاور منٹ پروگرام کیلئے محکموں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا جائے ۔ اجلاس میں کئی سینئر انتظامی سربراہان نے شرکت کی جن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری زراعت ، پرنسپل سیکرٹری کلچر ، کمشنر سیکرٹریز انفارمیشن ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، انڈسٹریز اینڈ کامرس ، فلوریکلچر اور رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹس ، ڈویژنل کمشنرز جموں اورکشمیر ، سیکرٹری آئی ٹی ، سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ، ڈائریکٹر جنرل اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس ، ڈائریکٹر جنرل وائی ایس اینڈ ایس ، ڈی ڈی جی این آئی سی ، ڈائریکٹر کالجز اور دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے ہر محکمے سے میگا یوتھ انگیجمنٹ مہم کیلئے ان کے تجویز کردہ سرگرمیوں کے کلینڈرز اور حکمت عملیوں پر تفصیلی ان پُٹس طلب کئے ۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ پروگرام کیلئے بنائے گئے خصوصی پورٹل پر اپنے جامع ایکشن پلانز اپ لوڈ کریں، ساتھ ہی نوڈل افسران کی تفصیلات اور سرگرمیوں کی تاریخ وار رپورٹس بھی شامل کریں ۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر انفارمیشن ، وائی ایس اینڈ ایس ، سکول ایجوکیشن ، ہائیر ایجوکیشن ، سکل ڈیولپمنٹ اور زراعت اور انڈسٹریز جیسے محکموں کے کردار کو بھی اجاگر کیا کہ انہوں نے یہاں یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کو بہت بڑی کامیابی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ پروگرام کو یہ موقع بھی فراہم کرنا چاہئیے کہ جے اینڈ کے میں تمام شہروں اور دیہاتوں کے نوجوانوں میں حکومت کی مختلف روز گار اسکیموں ، روز گار کے مواقع اور فلاح و بہبود کے پروگراموں کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے ۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ یوتھ انگیجمنٹ پورٹل کو حکومت ہند کے مائی گورنمنٹ پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا جائے تا کہ رسائی اور عوامی مشغولیت کو بڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ 15 دنوں کے اندر اپنی سرگرمیوں کے منصوبے حتمی شکل دے کر جمع کرائیں ۔ ڈپٹی کمشنروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ضلعی سطح پر مضبوط نگرانی اور موثر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا تا کہ تمام ایکشن پوائینٹس کی بروقت عملدرای کو یقینی بنایا جا سکے اور یو ٹی بھر میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت حاصل کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورٹل کو مزید متحرک بنانے کیلئے محکمہ وار اور ضلع وار ٹیبز کو پنچائت سطح تک تفویض کیا جائے جن میں تمام سرگرمیوں کی دستاویزی شکل میں اعلیٰ معیار کی جی ٹیگڈ تصاویر اور ویڈیوز شامل ہوں تا کہ سب کی دلچسپی اور دیکھنے کیلئے دستیاب ہوں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں مرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

دیہی علاقوں میں ترقیاتی خلاءکو پُر کرنے کیلئے تمام ضروری خدمات تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے ۔ سکینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دیہی علاقوں میں ترقیاتی خلاءکو پُر کرنے کیلئے تمام ضروری خدمات تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے ۔ سکینہ

دیہی علاقوں میں ترقیاتی خلاءکو پُر کرنے کیلئے تمام ضروری خدمات تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہے ۔ سکینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS