Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے مینڈھر میں کلیدی شہری و سیاحتی منصوبوں کا آغاز کیا

by Indian Times
18/11/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مینڈھر….انفو….وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امورجاوید احمد رانانے مینڈھر خطے میں شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، رابطہ سہولیات کو بہتر کرنے اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔وزیر موصوف نے مینڈھر ٹاو¿ن ڈرنیج اَپ گریڈیشن پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کیاجس کی لاگت 50 لاکھ روپے ہے۔ یہ بڑا منصوبہ یو ٹی کیپکس بجٹ کے تحت 10.15 کروڑ روپے کی مجموعی سکیم کا حصہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قصبے کے نکاسی آب نظام کو جدید بنائے گا، صفائی ستھرائی کو بہتر کرے گا، سیلاب سے نمٹنے کی صلاحیت میں اِضافہ کرے گا اور عوامی صحت کے معیار کو بلند کرے گا جو عوامی سہولیات کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لئے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔اُنہوں نے 12ویں کلومیٹر سے محلہ پھمرہ زیارت تک نئی تعمیر شدہ سڑک کا بھی اِفتتاح کیا جونبارڈ فنڈنگ کے تحت 319.91 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سڑک مقامی باشندوں کے سفر کو آسان بنائے گی، دُور دراز بستیوں تک رَسائی بہتر کرے گی اور زیارت تک کے لئے رابطے کو مضبوط بنائے گی۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسی کی سراہنا کی اور اَفسران کو ہدایت دی کہ سڑک کی طویل مدتی دیرپائی کے لئے مناسب مینی ٹیننس یقینی بنائیں۔وزیر جاوید رانا نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے کہ دُور دراز علاقوں کو ترقی میں ان کا مناسب حصہ ملے۔بعد میں اُنہوں نے رُکن قانون ساز اسمبلی سرنکوٹ چودھری محمد اکرم کی موجودگی میں جاراں والی گلی میں 45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ریسٹ ہاو¿س کا سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ سہولیت ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دے گی، آنے والے سیاحوں کے لئے معیاری رہائش فراہم کرے گی اور محکمہ جنگلات کی عملی صلاحیت میں اضافہ کرے گی۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت دیرپا سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل کے تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ تمام جاری کاموں میں اعلیٰ تکنیکی معیار کو برقرار رکھیں تاکہ دیرپا اور وسیع عوامی فائدہ یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی اور اُنہیں یقین دِلایا کہ عوامی فلاح و علاقائی ترقی کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل اکاﺅئنٹنٹ جنرل جموںوکشمیر کے دفتر میں آڈِٹ ہفتہ 2025 شروع

Next Post

ہینڈی کرافٹس محکمہ 20 نومبر سے سری نگر میں تین روزہ آرٹیزن کارنیول کا اِنعقاد کرے گا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہینڈی کرافٹس محکمہ 20 نومبر سے سری نگر میں تین روزہ آرٹیزن کارنیول کا اِنعقاد کرے گا

ہینڈی کرافٹس محکمہ 20 نومبر سے سری نگر میں تین روزہ آرٹیزن کارنیول کا اِنعقاد کرے گا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS