سری نگر….۸۱، نومبر…جے کے این ایس …دہلی کی انسداد دہشت گردی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے منگل کو دہلی دھماکہ خودکش حملہ آور کے ایک اور ساتھی جاسر بلال وانی کو10 دن کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا۔جے کے این ایس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ جاسر بلال وانی عرف دانش کو منگل کی دوپہر انسداد دہشت گردی ایجنسی ،این آئی اے نے دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ میں پیش کیا۔ جموں و کشمیر کے قاضی گنڈ کے رہنے والے جاسروانی کو پیر کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی دھماکہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے دہلی خودکش حملہ آور ڈاکٹر عمر نبی کے ایک اور اہم ساتھی جاسروانی کو انسداد دہشت گردی ایجنسی کو10 دن کی تحویل میں دے دیا۔ گزشتہ ہفتے دہلی کے مشہور لال قلعہ کے قریب ایک کار میں تیز شدت کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔اتوار کو، این آئی اے نے خودکش حملہ آور کے اہم ساتھی امیر علی کو گرفتار کرکے دہلی دھماکہ کیس میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاسربلال وانی نے مبینہ طور پر خوفناک دھماکے سے پہلے ڈرون میں ترمیم کرکے اور راکٹ بنانے کی کوشش کرکے دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لئےتکنیکی مدد فراہم کی تھی۔این آئی اے نے کہا تھا کہ امیر علیحملے کے پیچھے ایک سرگرم شریک سازش کار تھا اور اس نے دہشت گرد عمر النبی کےساتھ مل کر دہشت گردی کے قتل عام کی منصوبہ بندی کی تھی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) دہلی دھماکے کے پیچھے کی سازش کو بے نقاب کرنے کےلئے مختلف زاویوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔حکام کاکہناہے کہ انسداد دہشت گردی ایجنسی کی متعدد ٹیمیں متعدد لیڈز کا تعاقب کر رہی ہیں، اور دہشت گردی کے حملے میں ملوث ہر شخص کی شناخت کے لئے ریاستوں میں تلاشی لے رہی ہیں۔






